counter easy hit

پانامہ لیکس میں نام آنے کے بعد وزیراعظم اور ان کے خاندان کا بلا تفریق احتساب ہونا چاہے ۔زاہد اقبال خان

zahid iqbal khan

zahid iqbal khan

پیرس(عمیر بیگ) پاکستان پیپلز پارٹی فرانس کے صدر زاہد اقبال خان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پی پی پی کی تاریخ قربانیوں سے بھری پڑی ہے،حکمرانوں کے انتقامی خواب پھر ادھورے رہ جائیں گے آمریت سے لے کر نام نہاد جمہوریت کے ادوار میں پی پی کے خلاف انتقامی کاروائیوں کی طویل داستان ہے جمہوری ادار میں پیپلز پارٹی کے کے خلا ف مقدمات کی بھر مار کی گئی انہوں نے کہا کہ مرد آہن سابق صدر آصف علی زرداری ہر دفعہ سرخرو ہو کر کامیابی کے ساتھ باعزت رہا ہوئے آج بھی پی پی پی کے خلا ف انتقامی کاروائیوں کا سلسلہ بدستورجار ی ہے جس میں دو سابق وزیراعظم کے نام ای سی ایل میں شامل کر دیئے گئے محترمہ بے نظیر بھٹو پر بھی بے بنیا دمقدمات کئے گئے۔انہوں نے پانامہ لیکس کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پانامہ لیکس کا سونامی حکمرانوں کو بہا کر لے جائے گا۔پانامہ لیکس میں ملوث تمام افراد کا کڑا احتساب کیا جائے پانامہ لیکس میں نام آنے کے بعد وزیراعظم اور ان کے خاندان کا بھی بلا تفریق احتساب ہونا چاہے ۔