counter easy hit

سعودی عرب میں ہونیوالی فوجی مشقوں کی اختتامی پریڈ میں وزیراعظم اور آرمی چیف کی شرکت

Prime Minister and Army Chief

Prime Minister and Army Chief

سعودی عرب میں ہونے والی نارتھ ٹھنڈر نامی فوجی مشقوں کی اختتامی پریڈ کنگ خالد سٹی میں منعقد کی گئی۔ وزیر اعظم نواز شریف ، آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور سعودی فرمانروا سمیت 21 ممالک کے رہنماؤں نے اختتامی پریڈ کا معائنہ کیا۔
ریاض: (یس اُردو) سعودی عرب میں ہونے والی نارتھ تھنڈر نامی اکیس ممالک کی فوجی مشقوں کی اختتامی پریڈ کنگ خالد سٹی میں منعقد کی گئی۔ وزیر اعظم نواز شریف ، جنرل راحیل شریف اور سعودی فرمانروا سمیت اکیس ممالک کے رہنما اس موقع پر موجود تھے۔ مشقوں کے دوران اور اختتامی پریڈ میں پاک فوج نے کلیدی کردار ادا کیا۔ مشقوں میں صرف پاکستان کے پائلٹ اور لڑاکا طیاروں نے فضائی مظاہرہ کیا۔ پاکستان کے جے ایف 17 تھنڈر طیارے اور شیر دل فارمیشن کی ٹیم فضائی مظاہروں کے روح رواں تھے جبکہ عالمی شہرت یافتہ پاکستانی کمانڈو یونٹ ایس ایس جی کے جوانوں نے فضا سے زمین پر چھلانگ لگانے کا بھرپور مظاہرہ کر کے اپنی بہترین مہارت کا ثبوت دیا۔