counter easy hit

پاکستان پریس کلب پیرس فرانس کی جانب سے یوم پاکستان پر تقریب، غالب اقبال کو خدمات کے اعتراف پر ایوارڈ

Paris Pakistan Day Event

Paris Pakistan Day Event

پیرس (میاں امجد) پاکستان پریس کلب پیرس فرانس کی جانب سے یوم پاکستان پر ایک شاندار تقریب منعقد ہوئی جس میں فرانس میں مقیم پاکستانیوں کی تمام سیاسی ، مذہبی ، سماجی ، اور ثقافتی تنظیموں کے سربراہان اور پاکستانی کمیونٹی کے معززین نے بہت بڑی تعداد میں شرکت کی اس موقع پر پاکستان پریس کلب پیرس فرانس اور شعبہ خواتین پاکستان پریس کلب پیرس فرانس کے ارکان کی بہت بڑی تعداد موجود تھی، اس عظیم تقریب کے مہمان خصوصی سفیر پاکستان محترم غالب اقبال تھے۔

سفارت خانہ پاکستان کی طرف سے پریس منسٹر طاہر خشنود اور قونصلر سیکشن سے مسٹر محمد عمار نے شرکت کی پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے صدر اختر علی بٹ، پاکستان تحریک انصاف کے کوآرڈینٹر گلزار احمد لنگڑیل، پاکستان تحریک انصاف کے ممتازرہنما اصغر برہان، پی پی پی کے کامران گھمن ، پی پی پی فرانس کے ممتاز رہنما اصغر صغیر، چوھدری نوید پکھوال،پاکستان عوامی تحریک کے حاجی محمد اسلم ، پاکستان مسلم لیگ “ق” کے صدر منیر احمد وارڑائچ ،پاکستان مسلم لیگ “ق” کے ممتاز رہنما سجاد ڈوگہ، پاکستان تحریک انصاف کے یاسر قدیر ،چوھدری صفدر برنالی ، حلقہ احباب فرانس کے صدر ملک وقار، سرکل کے ٹو کے صدر ذاکر صدیق ، مسلم ہینڈ فرانس کے صدر مبشر ملک نے خصوصی شرکت کی۔

اس تقریب کی نظامت کے فرایض پاکستان پریس کلب پیرس فرانس کے جنرل سیکریٹری میاں امجد نے انجام دیے، تقریب کا آغازقاری طاہر عباس گورائیہ کی تلاوت سے ہوا ،حمد باری تعالیٰ محترمہ شاہدہ امجد ، اور نعت رسول مقبول (ص) کا نذرانہ عقیدت میاں ساجد گورسی نے پیش کیا، پاکستان پریس کلب پیرس فرانس کے صدر صاحبزادہ عتیق الرحمان نے معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور پاکستان پریس کلب پیرس فرانس اور تقریب کے اغراض و مقاصد بیان کیے ،پاکستان پریس کلب پیرس فرانس شعبہ خواتین کی صدر محترمہ آصفہ ہاشمی نے اتنے اچھے پروگرام پر منتظمین کو مبارک باد پیش کی اور پروگرام میں شریک خواتین کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا۔

، اس موقع پر پاکستان پریس کلب پیرس فرانس کے جنرل سیکریٹری میاں امجد نے کہا پاکستان کی فرنچ بیٹی واصفہ اسلم نے فرانس کے دارالحکومت پیرس سے تین سو کلومیٹر دور شاتلرو شہر میں پاکستانی بچی آصفہ اسلم نے جرأت و بہادری کی نئی تاریخ رقم کرتے ہوئے اپنے خاندان اور پاکستان کا نام روشن کر دیا۔ آگ میں گھری بلڈنگ سےاپنی فیملی سمیت درجنوں پڑوسیوں کو باہر نکالنے میں مدد کی،آصفہ اسلم نے نہ صرف اپنے چھوٹے بہن بھائیوں کو جلتی بلڈنگ سے باہر نکالا بلکہ بلڈنگ میں رہائشی دوسری فیمیلیز کو بروقت آگ سے خبردار کیا اور ریسکیو کے محکموں کو بروقت اطلاع کی۔ جسکی وجہ سے بلڈنگ کے درجنوں مکین کسی بڑے نقصان سے دوچار ہونے سے بچ گئے۔

واصفہ اسلم کو اس بہادری پر اس علاقے کے پولیس ڈیپارٹمنٹ ، امدادی اداروں اور میونسپل کمیٹی نے اعزازی شیلڈز اور سرٹیفیکیٹ دیئے اور اس پاکستانی بچی کی بہادری کو سراہا۔ اخبارات نے صفحہ اول پر واصفہ کی تصاویر کے ساتھ اسکی جرأت کی کہانی لکھی اور پاکستانی بچی کو شاتلرو شہر کیلئے اثاثہ قرار دیا، اس موقع پر پاکستانی نژاد فرنچ بچوں اور بچیوں کو جنھوں نے فرانس تعلیم کے میدان میں پاکستان کا نام روشن کیا اور اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ان کو سفیر پاکستان محترم جناب غالب اقبال نے پاکستان پریس کلب پیرس کی جانب سے شیلڈ پیش کی شیلڈ حاصل کرنے والوں میں ڈاکٹر ، انجینیرز، فرنچ وزارت دفاع میں خدمات دینے والے نوجوان شامل تھے۔

اس موقع پر سفیر پاکستان محترم غالب اقبال کو فرانس میں ان کی شاندار خدمات کے اعتراف میں ایوارڈ دیا گیا ،سفارت خانہ پاکستان کے پریس منسٹر طاہر خشنود کو بھی ان کی خدمات پرکمیونٹی شیلڈ پیش کی گئی، پاکستان پریس کلب پیرس فرانس کے صدر صاحبزادہ عتیق الرحمان نے اس موقع پر کہا یہ اعزاز صرف پاکستان پریس کلب پیرس فرانس کی ہی حاصل ہے کے ہم نے نوجوان نسل کی کارکردگی کو بلا تفریق سراہا ہے ،پاکستان پریس کلب پیرس فرانس کے جنرل سیکریٹری میاں امجد نے پاکستان تحریک انصاف کے کوآرڈینٹر گلزار احمد لنگڑیل کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

اس موقع مقررین نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ صحافی معاشرے کی آنکھ اور کان ہوتا ہے۔ صحافت ایک مقدس پیشہ ہے۔ یہ لفظ صحیفے سے نکلا ہے، جس کا تعلق زمین سے زیادہ آسمان سے ہے۔ صحافی کو تجربہ کار، بہادر، ایماندار، احساس ذمہ داری کا حامل، سچا اور غیر جانبدار ہونا چاہئے۔ قائد اعظم نے فرمایا تھا کہ صحافت اور قوم کا عروج و زوال ایک ساتھ ہوتا ہے۔ صحافی رائے سازی میں اہم کردار ادا کرنے کے ساتھ معاشرے کی سمت کا تعین بھی کرتا ہے، تمام مقررین نے سفیر پاکستان محترم غالب اقبال کو بھر پور انداز میں خراج تحسین پیش کیا جس پر ہال تالیوں سے گونجتا رہا۔

سفیر پاکستان محترم غالب اقبال نے اپنے صدارتی خطاب میں اس تاثر کو غلط کرار دیا کہ میں ابھی جا رہا ہوں ،ان کا کہنا تھا کہ میں حکومت پاکستان کا ملازم ہوں اور میرا دورانیہ ملازمت برائے فرانس پورا ہو چکا ہے مگر ابھی کہیں کی بھی پوسٹنگ نہیں آئی ۔ جب بھی آئے گی آپ سب کو بتا کر جاؤںگا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کمیونٹی کی جانب سے تعریفی کلمات کو شکریہ کے ساتھ کہا کہ میں گورمنٹ پاکستان کا ملازم ہوں اور میں جو کرتا ہوں وہ میرے فرائض میں شامل ہے۔ اور انہی فرائض کی انجام دہی کے بدلے حکومت پاکستان سے مجھے تنخواہ ملتی ہے۔

جناب سفیر نے کہا کہ اپنی بہادری اور مستقل مزاجی کی وجہ سے پاکستانی عوام دنیا بھر میں دہشت گردی کے خلاف جنگ کی ایک علامت بن چکے ہیں -انہوں نے پاکستانی کمیونٹی سے کہا کہ وہ فرانسیسی معاشرے کا ایک حصہ بنیں تاکہ اس کے اندر رہ کر پاکستان کے مفاد کے لیے بہتر طور پر کام کر سکیں، یہ پروگرام فرانس میں تا دیر یاد رکھا جائے گا۔