counter easy hit

پنجاب ٹیچرزیونین ضلع گجرات 22جنوری کو پریس کلب کے سامنے احتجاج کریں گے

Press Club protest against

Press Club protest against

لالہ موسیٰ(جمیل احمدطاہر)پنجاب ٹیچرزیونین ضلع گجرات کی کال پر 22جنوری کوگجرات پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرے کو کامیاب بنانے کیلئے پی ٹی یو ضلع گجرات کے چیئرمین چوہدری شہزاداحمدکائرہ کی قیادت میں لالہ موسیٰ ،کھاریاں میں سکولوں کے دورے کئے گئے،اس موقعہ پر ان کے ہمراہ سینئرنائب صدرحاجی محمداقبال قریشی،صدرتحصیل کھاریاں حاجی احسان الحق،ضلعی سیکرٹری اطلاعات رانامحمدنعیم،صدرپی ٹی یو مرکزلالہ موسیٰ راناتنویراحمدصدیقی،ڈاکٹرگلزاراحمدسجاد،احمدندیم موجودتھے،انہوں نے لالہ موسیٰ شہرکے ماڈل،اسلامیہ،جامعہ غوثیہ ،پاکستان ہائی سکول،ماڈل مڈل سکولوں کادورہ کیااور اساتذہ کو احتجاجی مظاہرہ میں شرکت کی اپیل کی