counter easy hit

صدر ینگ جرنسلٹ سوسائٹی انٹرنیشنل مبشر انوار کی جدہ میں پاکستانی صحافیوں سے ملاقات

جدہ (نمائندہ خصوصی) صدر ینگ جرنسلٹ سوسائٹی انٹرنیشنل مبشر انوار کی جدہ میں پاکستانی صحافیوں سے ملاقات کے دوران وائے جے ایس آئی کے اغراض و مقاصد پر تفصیل سے بات کی گئی، مبشر انوار کا کہنا تھا کہ ہمارا اصل مقصد پوری دنیا میں صحافی برادری کو ایک بہترین پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے کہ جس پر چل کر وہ صحافتی زمہ داریاں بہتر انداز میں سرانجام دے سکیں، ان کا مذید کہنا تھا کہ وائے جی ایس آئی کا مقصد صحافیوں کے حقوق اور مفادات کو یقینی بنانا، پیشہ وارانہ صحافتی امور کی سرانجام دہی کے دوران صحافیوں کے ساتھ ناخوشگوار واقعات کی روک تھام، پاکستان کے تمام شہروں میں ورکنگ جرنسلٹ کے لئے اسلام آباد/لاہور کی طرز پر رہائشی کالونیوں کا قیام، کم آمدن والے صحافیوں کو زاتی مکان کی تعمیر کے لئے ہاؤس بلڈنگ کارپوریشن کے زریعے بلا سود قرضوں کی فراہمی کے لئے اقدامات، مختلف مافیا کی صحافیوں کے ساتھ گنڈا گردی اور جھوٹے مقدمات کے اندراج کی روک تھام، صحافیوں اور آنے اہلخانہ کو صحت کی سہولیات اور ہیلتھ کارڈ کے اجرا میں مدد فراہم کرنا، صحافیوں کو خطرناک حالات میں رپورٹنگ کرتے ہوئے احطیاطی تدابیر کے بارے تربیت دینا، ورکنگ جرنلسٹ کے بچوں کو اعلی تعلیم کے لئے رہنمائی اور سرکاری سکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں میں داخلے کے لئے رعایتی سہولیات فراہم کرنے میں ایم او یوز پر دستخط، اخبارات اور الیکٹرونک میڈیا میں کام کرنیوالی خواتین کے بچوں کے لئے ڈے کیئر کا اہتمام، تمام اخبارات اور الیکٹرونک میڈیا میں کام کرنیوالے صحافیوں کی مستقلی کو یقینی بنانا، بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنیوالے صحافیوں کو بزریعہ قرعہ اندازی عمرہ کی سعادت کے لئے بھیجنا، پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنیوالے صحافیوں کو اسناد، ایوارڈز اور کیش پرائز سے نوازنے کے علاوہ اور بھی بہت سارے فلاحی کام زیر غور ہیں۔ انہوں نے مذید بتایا کہ بہت جلد سعودی عرب میں ینگ جرنسلٹ سوسائٹی انٹرنیشنل کی تنظیم سازی کرکے تمام شہروں میں عہدیداران نامزد کئے جائیں گے۔

PRESIDENT, YOUNG, JOURNALISTS, SOCIETY, MUBASHAR ANWAR, MEET, PAKISTANI, JOURNALISTS, IN, JEDDAH

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website