counter easy hit

صدر، وزیر اعظم کی لاہور دھماکے کی مذمت، پنجاب حکومت سے رپورٹ طلب

Mamnoon Hussain And Nawaz Sharif

Mamnoon Hussain And Nawaz Sharif

اسلام آباد (یس ڈیسک) صدر مملکت ممنون حسین، وزیر اعظم میاں نواز شریف اور دیگر شخصیات نے لاہور خود کش دھماکے کی شدید مذمت کی ہے، وزیر اعظم نے زخمیوں کو بہترین سہولت فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے پنجاب حکومت سے دھماکے کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔

صدر مملکت ممنون حسین نے لاہور خود کش دھماکے میں معصوم انسانی جانوں کے نقصان پر رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کا عزم کر رکھا ہے۔ بے گناہ شہریوں پر بزدلانہ حملوں سے حکومت اور قوم کا حوصلہ پست نہیں ہوگا۔

وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے دہشت گردی کو جڑ سے اکھٓاڑنے کے لیے موثر اقدامات کر رہے ہیں۔ زخمیوں کو بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں ، انہوں نے پنجاب حکومت سے دھماکے کی رپورٹ طلب کر لی ہے ادھر وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے دھماکے کی مذمت کرتے آئی جی پنجاب کو تحقیقات کا حکم دیا ہے ۔ وزیر داخلہ چودھری نثار نے دھماکے کو بزدلانہ کارروائی قرار دیا ہے۔

وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے دہشتگردی کی بزدلانہ کارروائیوں سے قوم کا حوصلہ متزلزل نہیں کیا جا سکتا۔ دوسری طرف پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے پنجاب حکومت زخمیوں کے علاج معالجے میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھے۔

سابق صدر آصف علی زرداری ایم کیو ایم کے قائدالطاف حسین ، امیر جماعت اسلامی سراج الحق ، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک ، گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد ، وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ اور دیگر نے بھی دھماکے کی مذمت کی ہے۔