counter easy hit

ختم نبوت قانون میں ترمیم، صدر مسلم لیگ ن میاں نواز شریف کا سنگین غلطی کا اعتراف،دیگر سیاسی جماعتوں کی ن لیگ پر برتری کا عتراف

ختم نبوت کے قانون میں ترمیم،نوازشریف نے بالاخرسنگین غلطی تسلیم کرلی، اہم اعلان

President, PML, N, Nawaz Sharif, admitted, the, fault, on, mistaking, element, in, amendment, of Kahatm, e, Nabowat, Clause

President, PML, N, Nawaz Sharif,

اسلام آباد (یس اردو نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر ٗسابق وزیر اعظم محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ ختم نبوت ہمارے آئین کا اٹوٹ حصہ بن چکا ہے ٗ معاملے کو سیاسی الائشوں سے پاک رہنے دیا جائے ٗانتخابی بل میں غلطی ٗ کوتاہی یا لغزش کا فوری ازالہ کر دیا گیا ہے معاملے پر تمام پارلیمانی جماعتوں کا شکر گزار ہوں ٗ ختم نبوت کے معاملے پرمنفی اظہارخیال (ن )لیگ کے نظریے ٗپالیسی سے تعلق نہیں رکھتا ۔ایک بیان میں سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف نے اپنے بیان میں کہا کہ میں اس امر کا دو ٹوک اور غیرمبہم اعلان ضروری خیال کرتا ہوں کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کے آئین اور مسلمہ اسلامی تعلیمات کے مطابق تمام اقلیتوں کو جان و مال سمیت ہر نوع کے بنیادی حقوق کا مکمل تحفظ حاصل ہے۔

Ad:

اس حوالے سے کسی طرح کا منفی اظہار خیال مسلم لیگ (ن )کے نظرئیے اور پالیسی سے کوئی تعلق نہیں رکھتا۔ نواز شریف نے کہا کہ مجھے پاکستان کے عوام نے تین بار ملک کا وزیراعظم چنا ٗتینوں بار میں نے ذاتی طور پر اور مسلم لیگ (ن )کی حکومت نے زبان ، رنگ ، نسل ، مذہب ، عقیدے یا کسی بھی دوسری تمیز و تفریق کے بغیر پاکستان کے عوام کی خدمت کی اور اقلیتوں کے حقوق کو یقینی بنایا ۔ پاکستان مسلم لیگ ( ن ) کو بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی جماعت ھونے کا اعزاز حاصل ہے۔ بابائے قوم نے پاکستان کے تمام طبقوں خصوصا اقلیتوں کو جس کامل مذہبی اور سماجی آزادی کی ضمانت دی تھی، اسے یقینی بنانا اب ایک آئینی تقاضا ہے جس سے انحراف کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا۔ نواز شریف نے کہا کہ میں اس امر کا واضح اظہار بھی ضروری سمجھتا ہوں کہ محسن انسانیت حضرت محمد ؐ کی ختم نبوت پر مکمل اور غیر متزلزل ایمان جزو اسلام ہے ٗ یہ ہمارے آئین کا اٹوٹ حصہ بھی بن چکا ہے۔

Ad:

یہ معاملہ اب ہمیشہ کیلئے طے ہو چکا ہے۔بہتر ہو گا کہ اس کی حساسیت کو مد نظر رکھا جائے اور سیاسی آلا ئشوں سے بھی پاک رہنے دیا جائے۔ اس حوالے سے انتخابی بل میں ہونے والی غلطی ، کوتاہی یا لغزش کا فوری ازالہ کر دیا گیا ہے جس کے لئے میں تمام پارلیمانی جماعتوں کا شکر گزار ہوں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website