counter easy hit

صدر ممنون آج لاہور سے بذریعہ ٹرین راولپنڈی روانہ ہونگے

لاہور: صدر مملکت ممنون حسین آج اپنی فیملی کے ہمراہ لاہور سے ٹرین کے ذریعے راولپنڈی روانہ ہوں گے۔

President Mamnoon will depart today from Lahore to Rawalpindi by train

President Mamnoon will depart today from Lahore to Rawalpindi by train

سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کے بعد اب صدر ممنون حسین اپنی مختص سیلون میں سفر کریں گے، وزارت ریلوے کی جانب سے صدر پاکستان اور وزیراعظم کے لیے 74 نمبر اور 75 نمبر سیلون مختص ہے جس میں کھانے کی ٹیبل، صوفہ سیٹ، بیڈکیبن اور دیگر خاطرخواہ سہولتیں میسر ہیں، صدر مملکت 103اپ سبک رفتار ٹرین کے ذریعے لاہور ریلوے اسٹیشن سے راولپنڈی کیلیے روانہ ہوں گے جبکہ صدر پاکستان کے پروٹوکول کے تحت ٹرین کے آگے ایک پائلٹ انجن چلے گا۔ راستے میں تمام ریلوے پھاٹکوں کو ٹرین کی آمد سے 15 منٹ قبل بند کر دیا جائے گا اور کچھ تاخیر سے ہی کھولا جائے گا، ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ لاہور ڈویژن سفیان سرفراز ڈوگر، ایس ایس پی ریلوے راجا ظہیر اور دیگر عملہ ٹرین کے ساتھ جائے گا اور ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ راولپنڈی بھی راستے میں جوائن کریں گے، ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی اداروں نے ریلوے اسٹیشن پر سیکیورٹی کے انتطامات کا جائزہ لیا اور متعلقہ افراد کو صفائی اور دیگر انتطامات مزید بہتر کرنے کی ہدایت کی ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website