counter easy hit

صدر اور وزیراعظم کا عبدالستار ایدھی کے انتقال پر اظہار افسوس

President expresses

President expresses

صدر مملکت کہتے ہیں کہ عبدالستار ایدھی کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ وزیراعظم نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ایدھی محروم طبقے سے پیار کرنے والی شخصیت تھے.
اسلام آباد: (یس اُردو) عبدالستار ایدھی کے انتقال پر صدر مملکت ممنون حسین، وزیراعظم نواز شریف، وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف، تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور دیگر شخصیات نے انتہائی رنج وغم اور دکھ کا اظہار کیا ہے۔ صدر مملکت ممنون حسین نے مولانا عبدالستار ایدھی کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ عبدالستار ایدھی نے خدمت خلق کے شعبے میں ناقابل فراموش کردار ادا کیا۔ اللہ مرحوم کی مغفرت اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ عبدالستار ایدھی کا انتقال پاکستانی قوم کیلئے ناقابل تلافی نقصان ہے۔ عبدالستار ایدھی بے سہارا لوگوں کے عظیم محسن تھے۔ عبدالستار ایدھی محروم طبقے سے پیار کرنے والی شخصیت تھے۔ ہم انسانیت کے بہت بڑے خدمت گارسے محروم ہو گئے ہیں۔ اللہ تعالیٰ عبدالستار ایدھی کو جنت الفردوس میں اعلٰی مقام دے۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے قوم کے مسیحا کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عبدالستار ایدھی انسانیت کی علامت تھے۔ ان کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔