counter easy hit

فرانسیسی صدر ایمانوئیل ماماکرون کورونا وائرس کا شکار،بہت سی عالمی شخصیات وبا کی دوسری لہرکے نشانے پر

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) فرانس کے صدر ایمانوئل میکخواں کا کرونا ٹیسٹ بھی مثبت آگیا،فرانس کے وزیراعظم جین کیسٹیکس نے بھی گزشتہ چند روز میں ایمانوئل میکخواں کے رابطے میں آنے کے باعث خود کو آئیسولیٹ کرلیا۔صدر میکخواں کی اہلیہ کے دفتر کی مطابق بریجٹ میکخواں میں کورونا کی علامات نہیں پائی جاتیں تاہم احتیاط برتتے ہوئے وہ کچھ دنوں کے لیے قرنطینہ میں رہیں گی۔ لبنان کے دورے سمیت تمام متوقع ملاقاتیں اور سرکاری مصروفیات منسوخ جبکہ اہم منصبی ذمہ داریاں آئیسولیشن کے دوران جاری رکھیں گے۔امریکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کی رپورٹ کے مطابق صدارتی محل سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا کہ ‘فرانسیسی صدر نے پہلی علامت ظاہر ہوتے ہی ٹیسٹ کروالیا تھا’۔ تاہم تفصیلی بیان میں اس بات کی وضاحت نہیں کی گئی کہ فرانسیسی صدر کس قسم کی علامات کا سامنا کررہے ہیں۔بیان میں کہا گیا کہ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد وہ قومی ہیلتھ ریگولیشنز کے مطابق اپنے آپ کو 7 روز تک آئیسولیٹ کرلیں گے تاہم اس دوران اپنا کام اور دیگر سرگرمیاں جاری رکھیں گے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ وہ یہ جاننے کی کوشش کررہے ہیں کہ انہیں وائرس کہاں سے لگا، واضح رہے کہ فرانسیسی صدر نے 10 اور 11 دسمبر کو یورپیئن کونسل کے سربراہان مملکت کے اجلاس میں شرکت کی تھی۔ دریں اثنا برطانوی وزیراعظم بورس جانسن سمیت عالمی شخصیات نے فرانس کے صدر کے کورونا کا شکار ہونے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
ایمانوئل میکخواں
خیال رہے کہ فرانس نے رواں ہفتے کے آغاز میں ہی کورونا وائرس کی دوسری لہر سے لڑنے کے لیے عائد پابندیوں میں نرمی کی تھی لیکن وہاں وائرس کی شرح اب بھی خطرناک ہے۔ ملک میں رات 8 بجے سے کرفیو نافذ ہے جبکہ ریسٹورنٹس اور کیفے کے علاوہ تھیٹر اور سینما بھی بند ہیں۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق فرانس میں وبا کے آغاز سے اب تک 59 ہزار 300 سے زائد اموات ہوچکی ہیں۔خیال رہے کہ فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے پہلے رہنما نہیں اس سے قبل برطانوی وزیراعظم بورس جانسن اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی اس وائرس کا شکار رہے چکے ہیں۔ برطانوی وزیراعظم رواں برس 27 مارچ کو اس وبا کا شکار بنے تھے اور حالت خاصی بگڑ جانے پر 3 روز آئی سی یو میں بھی رہے تھے۔ دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی اہلیہ اکتوبر میں اس وقت کورونا وبا کا شکار بنے جب امریکی صدارتی انتخابات کی مہم اپنے عروج پر تھی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website