counter easy hit

صدر مملکت عارف علوی نے اعظم سواتی کے حوالے سے ایسا حکم جاری کر دیا کہ پوری تحریک انصاف سوچ میں پڑ گئی

اسلام اباد (ویب ڈیسک) صدر مملکت عارف علوی نے سینیٹر اعظم سواتی کا بطور وفاقی وزیر استعفیٰ منظور کر لیا، کابینہ ڈویژن نے اعظم سواتی کے استعفی کے منظوری جاری کر دیا جس کے مطابق صدر نے وزیر اعظم کی سفارش پر استعفیٰ منظور کر لیا۔ نوٹی فیکیشن کے مطابق اعظم سواتی کی منظور کا اطلاق 6 دسمبر 2018 سے ہوگا۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی کا بطور وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی استعفیٰ منظور کر لیا گیا جس کے بعد کابینہ ڈویژن نے ان کے استعفے کی منظوری کا نوٹی فیکیشن بھی جاری کر دیا۔ کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹی فیکیشن کے مطابق صدر پاکستان عارف علوی نے وزیراعظم کی ایڈوائس پر استعفیٰ منظور کیا ہے۔ استعفیٰ کی منظوری کا نوٹی فکیشن ایک ماہ 3 روز بعد جاری کیا گیا ہے اور اس کے مطابق استعفے کی منظوری کا اطلاق 6 دسمبر 2018 سے ہوگا۔واضح رہے کہ وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اعظم سواتی نے 6 دسمبر 2018 کو وفاقی وزیر کے عہدے سے استعفا دیا تھا۔ اعظم سواتی کے استعفے کے ایک ماہ بعدبھی کابینہ کی فہرست میں ان کا نام بطور وفاقی وزیر درج تھا جس پر یہ معاملہ سپریم کورٹ میں بھی زیر بحث آتاتھا۔ خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے اعظم سواتی کے اثاثوں کی چانچ پڑتال کا بھی حکم دیا تھا۔