counter easy hit

جھینگر سے بنی دنیا کی پہلی ڈبل روٹی تیار

ہیلنسکی: فن لینڈ میں ایک فوڈ کمپنی نے جھینگر سے بنی دنیا کی پہلی ڈبل روٹی تیار کی ہے اور کہا ہے کہ عام ڈبل روٹی کے مقابلے میں یہ لوگوں کو زیادہ پروٹین فراہم کرے گی جس سے غذائی قلت کا خاتمہ ہوگا۔

Prepare the first double bread of the world made from snakeخبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق یہ اپنی نوعیت کی واحد مصنوعہ ہے جسے فروخت کے لیے پیش کردیا گیا ہے، ہر ڈبل روٹی میں تقریباً 70 کے لگ بھگ خشک اورپسے ہوئے کرکیٹس (جھینگر) موجود ہیں جو کہ ہالینڈ سے درآمد کیے گئے ہیں، انہیں گندم، کئی اقسام کے بیجوں اوردیگر اجزا شامل کرکے تیارکیا جارہا ہے۔ فوڈ کمپنی کے مالک نے بتایا کہ عام ڈبل روٹی کے مقابلے میں اس ڈبل روٹی میں زیادہ پروٹین موجود ہے، یہ چار یورو میں فروخت کی جائے گی جبکہ عام ڈبل روٹی کی قیمت دو سے تین یورو ہے۔

1010218-operation-15117888402013 میں اقوام متحدہ نے ایک رپورٹ جاری کی تھی جس کے مطابق دنیا بھر میں تقریباً دو ارب افراد کی خوراک میں کیڑے مکوڑے شامل ہیں اور تقریباً 1900 اقسام کے کیڑے دنیا بھر میں کھائے جاتے ہیں۔

1010218-patient-1511788855واضح رہے کہ فن لینڈ میں رواں ماہ ہی خوراک کے طور پر کیڑوں کی فروخت پرعائد پابندی ختم کردی گئی ہے جبکہ پانچ دیگر یورپی ممالک برطانیہ، ہالینڈ، بیلجیم، آسٹریا اور ڈنمارک پہلے ہی اس کی اجازت دے چکے ہیں۔