counter easy hit

پیشگوئیاں سچ ثابت

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے دعویٰ کیا ہے کہ انھوں‌ نے پہلے ہی شہباز شریف کے واپس نہ آنے کی پیش گوئی کردی تھی. فواد چوہدری نے اپنے ایک ٹویٹ میں لکھا کہ پہلے ہی کہہ دیا تھا، شہباز شریف اب واپس نہیں آئیں گے. ساتھ ہی انھوں نے سوال اٹھایا کہ اب شہباز شریف کے اس طرح باہر جانے کی ذمے داری کون لے گا. انھوں نے نام لیے بغیر کہا کہ کچھ افراد کا رویہ نرم ہے، وہ کہتے ہیں کہ اپوزیشن حقیقت ہے، وہ کیا اب قوم کو پیسے اپنی جیب سے دے دیں. انھوں نے مزید لکھا کہ اس طرح کے فیصلوں سے پوری قوم کا اعتماد مجروح ہوا ہے، ہم احتساب نہ کر سکے لوگ گریبان پکڑیں گے. یاد رہے کہ ن لیگ کے حالیہ اقدامات سے اس خیال کو تقویت ملی ہے کہ شاید شہباز شریف اب فوری وطن واپس نہ آئیں. ن لیگ نے رانا تنویر کو چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی بنانے کی منظوری دے دی، یہ عہدہ اس وقت شہباز شریف کے پاس ہے. اسی طرح خواجہ آصف کو پارلیمانی لیڈر بنانے کا بھی فیصلہ ہوا ہے، یعنی وہ پارلیمان میں شہباز شریف کی جگہ سنبھالیں گے. وفاقی وزیر مراد سعید نے بھی شہباز شریف پر تنقید کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ وہ رفو چکر ہوگئے ہیں