counter easy hit

2020میں انتخابات کی پیشگوئی ، تحریک انصاف نے بھی دھماکہ خیز اعلان کر دیا

Prediction of elections in 2020, PTI also declared explosive

لاہور( ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما وسابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ حکومت کو قرضے لینے کا طعنہ دینے والے ملک کو قرضوں کے سمندر میں دھکیل کر گئے ،نا تجربہ کاری کا شوروغوغہ کرنے والی اپوزیشن درست کہتی ہے کہ موجودہ حکومت کوسابقہ حکمرانوں کی طرح کرپشن کرنے کا کوئی تجربہ نہیں ،حضرت امام حسین ؓ اور ان کے رفقاء نے دین اسلام کیلئے لازوال قربانی دی جسے رہتی دنیا تک یاد رکھا جائے گا۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ حکومت کے ستون سمجھے جانے والےاسحاق ڈار اور احسن اقبال نے کاسمیٹیکس پالیسیوں کے ذریعے معیشت کے ساتھ جو کھلواڑ کیا اس کا خمیازہ آج پوری قوم بھگت رہی ہے ۔ حکومت معیشت کی پائیدار ترقی کے لئے ڈھانچہ جاتی اصلاحات کر رہی ہے اوریہ مرحلہ کیمو تھراپی سے کم نہیں ۔ سابقہ حکمرانوںکی وجہ سے ملک قرضوں کے چنگل میں ایسا پھنسا ہے کہ قرضوں کو اتارنے کیلئے نئے قرضے لینے پڑ رہے ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ خواب دیکھنے پر کوئی پابندی نہیں لیکن پیپلز پارٹی اور(ن) لیگ کا کھلی آنکھوں سے دوبارہ اقتدار میں آنے کے خواب دیکھنا اچھی علامات نہیں۔ ان کی خواہشات کے برعکس 2020ء عام انتخابات کا نہیں بلکہ ترقی کی رفتار مزید تیز ہونے کا سال ہوگا ۔ ہمایوں اختر نے کہا کہ معیشت ہماری بقاء اور سلامتی کا لازمی جزو ہے اور حکومت اس سے غافل نہیں بلکہ اس کی بہتری کیلئے دن رات کوشاں ہے ۔ یوم عاشور کے حوالے سے اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ حضرت امام حسین ؓ کی قربانی پوری انسانیت کیلئے مشعل راہ ہے۔ شہداء کربلا نے حق و صداقت اور اسلام کی سربلندی کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے اسلام کو نئی روح بخشی۔ ہم اس نبی ﷺ کے پیروکار ہیں جنہوں نے ہمیشہ محبت، رواداری اور بھائی چارے کا دَرس دیا ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website