counter easy hit

کیمپ میں پریکٹس کی ویڈیو ریکارڈنگ بھی جاری

لاہور: پی سی بی ہائی پرفارمنس کیمپ میں پریکٹس کی ویڈیو ریکارڈنگ بھی جاری ہے، فوٹیج دکھاکر کرکٹرز کو خامیوں سے آگاہ کیا جانے لگا، پہلی بار آؤٹ ڈور نیٹ میں کھلاڑیوں کی صلاحیتیں نکھارنے پرکام کیا گیا۔

Practice video recording continues at the camp

Practice video recording continues at the camp

تفصیلات کے مطابق  پی سی بی ہائی پرفارمنس کیمپ میں شریک کرکٹرز کی صلاحیتیں نکھارنے کا سلسلہ جاری ہے،گزشتہ روز نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں جم ٹریننگ کے بعد کھلاڑیوں نے شام کوبیٹنگ اور بولنگ پریکٹس کی،موسم بہتر اور میدان خشک ہونے پر انھیں پہلی بار آؤٹ ڈور نیٹ میں مہارت بہتر بنانے کا موقع ملا، اس دوران سخت گرمی اور حبس کے باوجود اسپنرز اور فاسٹ بولرز الگ گروپس میں اپنی کارکردگی بہتر بنانے کیلیے سرگرم رہے۔

بیٹسمین ایک ایک کرکے سامنا کرنے کیلیے آئے تو کوچز نے ان کی تکنیک بہتر بنانے پر کام کیا، لاہور قلندرز کی نمائندگی کرنے والے ننکانہ صاحب کے طویل قامت پیسر محمد عرفان نے پی ایس ایل میں متاثر کن بولنگ کی تھی،مگر ایکشن اور رن اپ میں مسائل کے سبب کارکردگی میں تسلسل کی کمی رہی،ماضی میں اسپنر بلال آصف کے بولنگ ایکشن پر شکوک کا اظہار کیا گیا تھا۔

دونوں کی خامیاں دور کرنے پر خصوصی توجہ دی گئی،این سی اے کا اسٹاف پریکٹس کے دوران کھلاڑیوں کا ویڈیو ڈیٹا بھی اکٹھا کررہا ہے، کوچنگ اسٹاف اس کا بغور جائزہ لیتے ہوئے تکنیکی خامیوں اور مسائل نوٹ کرتا ہے، جس کے بعد پریکٹس میں وقفے کے دوران چند کرکٹرز کو انفرادی سیشن کیلیے بلاکر فوٹیج دکھاتے ہوئے بہتری لانے کے نسخے بتائے جاتے ہیں، ویڈیو ریکارڈنگ کو بولنگ ایکشن کی خامیاں دور کرنے کیلیے انتہائی اہم خیال کیا جا رہا ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website