counter easy hit

ٹھٹہ میں پیپلز پارٹی کے مقامی رہنما کی نوجوان کے ساتھ مبینہ بدفعلی

ٹھٹھہ: سجاول میں پولیس نے نوجوان کے ساتھ اجتماعی بدفعلی کرنے والے پیپلزپارٹی کے رہنما کو ساتھی سمیت گرفتار کرلیا ہے۔

PPP's local leader alleged misfortune with the youth in Thattaسندھ کے شہر سجاول کے علاقے دڑو میں پیپلز پارٹی کے رہنما کی ساتھیوں سمیت ہندو نوجوان کے ساتھ مبینہ اجتماعی بدفعلی کی رپورٹ درج کی گئی ہے۔ وزیرمملکت ایازعلی شیرازی، سابق ضلعی ناظم ٹھٹھہ شفیق شاہ شیرازی اور متاثرہ نوجوان کے والد کے ہمراہ ایس ایس پی آفس پہنچ گئے جہاں انہوں نے بیان دیا کہ ارباب ابراہیم میمن نے اپنے 3 ساتھیوں سمیت ہندو نوجوان سے ساتھ اجتماعی زیادتی کی اور سوشل میڈیا پر واقعے کی ویڈیو بھی وائرل کی۔ ایازشیرازی کا کہنا ہے کہ ملزمان کا تعلق سندھ کی حکمراں جماعت سے ہے جب کہ آئی جی سندھ نے معاملے کی غیرجانبدارانہ تحقیقات کی یقین دہانی کرائی ہے۔

دوسری جانب سجاول پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمے میں نامزد ملزمان پیپلزپارٹی کے رہنما ارباب ابراہیم میمن اور صالح میمن کو گرفتار کرلیا گیا ہے جب کہ دیگر دو ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔