counter easy hit

پاکستان پیپلز پارٹی سعودی عرب کے زیر اہتمام شہید زوالفقار علی بھٹو کی 36 برسی کا انعقاد

جدہ (نوید فاروقی) پی وائی او، اور پاکستان پیپلز پارٹی سعودی عرب کے زیر اہتمام شہید زوالفقار علی بھٹو کی 36 برسی کا شاندار انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان پیپلزپارٹی اور پی وائی او سعودی عرب کے کارکنان نے شرکت کی۔

تقریب کے مہمان خصوصی صدر پاکستان پیپلزپارٹی سعودی عرب سید ریاض بخاری اور صدارت قائم مقام چئیرمین پی وائی او سعودی عرب راجہ محبوب طائر نے کی ،میزبانی خالدگجر نے کی اور پروگرام کو آرگنائزسردار منظورخان جبکہ اسٹیج سیکرٹری کے فرائض سکریٹری جنرل سردار وقاص عنائت نے ادا کیے تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا۔

خالد گجر نے تلاوت قرآن پاک کی سعادت حاصل کی تقریب کے پہلے مقرر ڈپٹی چیف آرگنائزر اکرام اللہ کاہلی تهے انہوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 4اپریل کا دن عالم اسلام کی بربادی کا دن تھا پیپلزپارٹی کو ختم کرنے کی کوشش کی گئی پیپلزپارٹی نے ختم نبوت جیسے اہم اقدامات کئے اس کے بعد کو آرڈینیٹر پی وائی او جدہ فہیم میتلا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کو اندرونی خطرات لاحق ہیں قیادت نے جمہوریت کے لیے قربانیاں دی ہیں غیر آئینی اقدام نہیں مانیں گے اس کے بعد سیکریٹری اطلاعات پی وائی او گلف راجہ نوید بهٹی نے خطاب کرتے ہوئے کہا زوالفقار علی بهٹو یہ وہ شخصیت تهیں جسے دنیا نے تسلیم کیا۔

اس عظیم شخص کا قتل پاکستان کے عوام کا قتل تھا پاکستان پیپلزپارٹی کا نام رہتی دنیا تک زندہ رہے گا جیالوں کو سراہتا ہوں اس کے بعد سینٹرل میڈیا کو آرڈینیٹر محمد کلیم خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہید زوالفقار علی بهٹو کی شہادت نے شہادت حسینی کی یاد تازہ کر دی تاریخ پاکستان و تاریخ عالم ضیاالحق اور اس کے حواریوں پر لعنت بیهجتی رہے گی اس کے بعد وائس چیئرمین پی وائی او سعودی عرب نصیب اقبال گجر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہید زوالفقار علی بهٹو نے اسلامی سربراہی کانفرنس جیسے اہم اقدامات کئے لیکن جابروں نے اس جرم کی پاداش میں انہیں قتل کر دیا اور ہم ان جابروں کے خلاف لڑتے رہے گے۔

اس کے بعد صدر پی وائی او جدہ ریجن حافظ مقبول رضا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بهٹو شہید نے کہا تھا کہ غریب کا بچہ ڈاکٹر بنے گا کسان کا بیٹا انجنئر بنے گا میں ملک کے عوام کو تمهارے حال پر نہیں چھوڑ سکتا لیکن ملک دشمن عناصر کو یہ بات ناگوار گزری اور اس کو تختہ دار پر چڑھا دیا گیا اس کے کو آرڈینیٹر پی وائی او سعودی عرب جہانگیر بجاڑ اور وائس چیئرمین پی وائی او سعودی عرب ارشاد چوہدری نے اپنا وقت چئیرمین پی وائی او سعودی عرب کو دے دیا اس کے بعد چیف کو آرڈینیٹر پاکستان پیپلزپارٹی گلف اسد اکرم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہید بهٹو آج بھی زندہ ہے اس نے غریب مزدور اور کسان کو زبان دی۔

پاکستان کی سیاست کو محلات سے نکال کر جهونپڑیون تک پہنچا کر یہ نظریہ دیا کہ اسلام ہمارا دین ہے جمہوریت ہماری سیاست اور اسلامی سوشلزم ہماری معیشت ہے مفاہمتی سیاست اس وقت جمہوریت کے لیے ضروری ہے اس کے بعد سیکریٹری کوآرڈینیشن راجہ داود نے کہا کہ شہید بهٹو اور بی بی شہید نے عوام اور جمہوریت کے لیے قربانیاں دیں اور وہ امر ہو گئے اس کے بعد چیف آرگنائزر پی وائی او سعودی عرب اور میزبان خالد گجر نے خطاب کرتے ہوئے شہید بهٹو کو خراج عقیدت پیش کیا اور مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ شکرگزار ہیں کہ آپ لوگوں نے خدمت کا موقع دیا اس کے بعد صدر پاکستان پیپلزپارٹی سعودی عرب و مہمان خصوصی سید ریاض بخاری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ باطل قوتیں ہمیشہ حق کی راہ میں رکاوٹ پیدا کرتی ہیں کارکنان اختلافات کو بھلا کر بهٹو ازم کے لیے جدوجہد کرتے رہیں بهٹو ازم ہی وہ واحد نجات دہندہ نظام ہے جہاں مساوات ہے اس کے صدر تقریب و قائم مقام چئیرمین پی وائی او سعودی عرب راجہ محبوب طائر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بهٹو شہید ایک عظیم لیڈر تھے۔

جنہوں نے کہا تھا ہم کشمیر کی آزادی کے لئے ایک ہزار سال تک جنگ لڑیں گے انہوں نے پاکستان کو ایک نیوکلیئر پاور بنایا غریبوں کسانوں مزدوروں کے حقوق کی جنگ لڑ کر ایک انقلاب برپا کیا لیکن جمہوریت دشمنوں نے اسے سولی پر چڑھایا انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی قربانیوں کا دوسرا نام ہے اور ہم ملک اور جمہوریت کے لیے قربانیاں دیتے رہیں گے اختتام پر پاکستان کی سالمیت شہدا گڑهی خدا بخش اور پی وائی او دبئ کے رہنما چوہدری مظہر کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی جئے بھٹو جئے بی بی جئے بلاول جئے عوام۔

Zulfikar Ali Bhutto,Anniversary, Saudi Arabia

Zulfikar Ali Bhutto,Anniversary, Saudi Arabia