counter easy hit

پی پی پی کے مرکزی راہنما رحمان ملک 21 واں پی سی سی یوم آزادی کرکٹ میلہ ویانا کے مہمان خصوصی ہونگے

Akram Bajwa and Rehman Malik

Akram Bajwa and Rehman Malik

ویانا (محمد اکرم باجوہ) پاکستان کرکٹ کلب آسٹریا کے زیر اہتمام 21 واں پی سی سی یوم آزادی کرکٹ میلہ۔

ویانا کے چیف آرگنائزر محمد اکرم باجوہ نے پی سی سی آسٹریا کی جانب سے ایک پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے کہا کہ اس سال 21 واں پی سی سی یوم آزادی کرکٹ میلہ ویانا 14 اگست بروز اتوار پروگرام کے مہمان خصوصی پی پی پی کے مرکزی راہنما پی پی پی اوورسیز کے صدر سابق وزیر داخلہ اور سینٹ داخلہ سٹینڈنگ کمیٹی پاکستان کے چیر مین سینیٹر رحمان ملک ہونگے۔

یاد رہے کہ رواںسال کے شروع میں جناب رحمان ملک نے ویاناکا دورہ کیا تھا۔ اس موقع پر پی سی سی کے صدر ندیم خان نے کلب کے ممبران کے ساتھ رحمان ملک سے اکرم باجوہ کی رہائش گاہ پر ملاقات کی تھی اور اُنہیں 21 واں پی سی سی یوم آزادی کرکٹ میلہ ویانا کے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی دعوت دی تھی۔