counter easy hit

پیپلزپارٹی جمہوریت کا ہر صورت تحفظ کرے گی، آصف زرداری

Asif Zardari

Asif Zardari

کراچی (جیوڈیسک) پیپلزپارٹی کے شریک چیرمین اور سابق صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی جمہوریت کا ہر صورت تحفظ کرے گی جب کہ 18 ویں آئینی ترمیم ہی ملک میں اصل تبدیلی تھی۔

پیپلزپارٹی کے شریک چیرمین آصف زرداری پارٹی رہنما اختر جدون کے گھر پہنچے جہاں ان کے ہمراہ صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن، شیری رحمان سمیت دیگر بھی موجود تھے جب کہ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سابق صدر آصف زرداری کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے پارلیمنٹ کو مضبوط کیا اور اسے تمام اختیارات دیئے کیونکہ ہم ملک میں جمہوریت کو مضبوط کرنا چاہتے ہیں اور ہر صورت اس کا تحفظ کریں گے۔

سابق صدر نے کہا کہ ہم نے پختونوں کو خیبرپختونخوا کا نام دے کر پہچان دی جب کہ 18 ویں آئینی ترمیم ہی ملک میں اصل تبدیلی تھی۔