counter easy hit

بلاول بھٹو سے پی پی پی سینٹرل پنجاب کوآرڈینیشن کمیٹی کی ملاقات

PPP Bilawal Bhutto

PPP Bilawal Bhutto

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے سینٹرل پنجاب کوآرڈینیشن کمیٹی کی ملاقات، پارٹی امور پر تبادلہ خیال۔
اسلام آباد: (یس اُردو) زرداری ہاؤس اسلام آباد میں چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو سے پاکستان پیپلز پارٹی سینٹرل پنجاب کوآرڈینیشن کمیٹی کے عہدیداران نے ملاقات کی۔ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ کوآرڈینیشن کمیٹیز کو بھاری ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ کمیٹیز، پارٹی اور پوری قوم کو جن چیلنجز کا سامنا ہے، ان سے نمٹنے کے لئے متحرک تنظیمیں لائیں اور کارکنان سے قریبی رابطے میں رہیں۔بلاول بھٹوکا کہنا تھا کہ جمہوری جد و جہد اور جمہوری اقدارکی مشعل بردار پارٹی ہونے کے ناطے پاکستان پیپلز پارٹی عوام کی اجتماعی امنگوں کے لئے ملک کے کونے کونے میں نمایاں کھڑی رہی ہے۔ انکا کہنا تھا کہ وہ اپنی ذاتی پسند اور ناپسند کو ایک طرف رکھ کر پارٹی کی تنظیم نو کے لئے سفارشیں دیں گے اور نئے دور سے ہم آہنگ کارکنان کی ٹیم بنائیں گے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پانچوں صوبائی کوآرڈینیشن کمیٹیز کے لئے اقلیتی امور پر مشاورتی کمیٹیز بنائی جائیں گی جو کہ صوبائی کوآرڈینیشن کمیٹیز کو اقلیتی امور پر تجاویز دیں گی۔ میٹنگ میں راجہ پرویز اشرف، فریال تالپور اور قمر الزمان کائرہ نے بھی شرکت کی۔