counter easy hit

طاقتور سمندری طوفان’’ارما‘‘جزائر کیریبیئن سے ٹکرا گیا

نیویارک / پیرس / فلوریڈا:  بحر اوقیانوس میں جنم لینے والا تاریخ کا سب سے طاقتور طوفان ’’ اِرما ‘‘ کیریبین کے شمال مشرقی جزائر سے ٹکرا گیا.

Powerful sea storm "Arma" got tired from island carribean

Powerful sea storm “Arma” got tired from island carribean

امریکا کی نیشنل ویدر سروس نے ’’ ارما ‘‘ کو کیٹگری 5 کا طوفان قرار دیا ہے جو سب سے شدید طوفان کی علامت ہے، طوفان جزائر کیریبین سے ٹکرایا اور پورٹو ریکو، ڈومینیکن ری پبلک، ہیٹی اور کیوبا سے ٹکراتا ہوا امریکی ساحلی ریاست فلوریڈا سے جا ٹکرائے گا۔فرانس نے کہا ہے کہ طاقتور طوفان ارما نے کیریبین جزائر سینٹ مارٹن اور تھیلمی میں تباہی مچا دی ہے، طوفان کا دائرہ یورپی ملک فرانس کے برابر ہوگیا ہے،فلوریڈا کے کئی علاقے خالی کرا لیے گئے ہیں.

امریکا کے ہریکین سینٹر کے مطابق طوفان کے باعث 300 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں جن کی شدت مزید ایک دو روز تک برقرار رہے گی، ماہرین کا کہنا ہے کہ بحرِ اوقیانوس میں اس سے قبل اتنی شدت کا کوئی طوفان ریکارڈ نہیں کیا گیا، طوفان کے خطرے کے پیش نظر صدر ٹرمپ نے فلوریڈا اور امریکا کے زیر انتظام علاقوں پورٹوریکو اور ورجن آئی لینڈز میں ہنگامی حالت نافذ کر دی ہے، لیوارڈ جزائر، برٹش اور یو ایس ورجن آئی لینڈز، پورٹرریکو میں طوفان کی وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔

امریکا کے قومی ہریکین سینٹر نے کہا ہے کہ طوفان کی ہوائیں 295 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے فلوریڈا سے ٹکرا سکتے ہیں، حکام نے 120 میل پر محیط ریاست فلوریڈا کے جزائر سے لاکھوں افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا ہے، طوفان 295 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے منگل اور بدھ کی درمیانی شب کیریبین کے جزیرے باربودا سے ٹکرایا، طوفان کے زیر اثر شدید بارشوں اور طوفانی ہوائوں نے باربودا کے نزدیکی جزیرے اینٹگوا میں خاصی تباہی مچائی ہے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ارما سے ممکنہ طور پر متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں کیلیے فنڈز کے اجراکی منظوری دیدی ہے، بتایا گیا ہے کہ مختلف جزائر سے ٹکرانے کے بعد 18انچ تک بارش ہونے کا اندازہ لگایا گیا ہے، اس کے علاوہ سمندری لہریں 12میٹر تک بلند ہو سکتی ہیں۔