counter easy hit

رمضان شریف میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا وعدہ بھی محبوب کا وعدہ ثابت ہوا

Power outages

Power outages

سرائے عالمگیر (صغیر راٹھور) رمضان شریف میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا وعدہ بھی محبوب کا وعدہ ثابت ہوا شروع رمضان سے دن کے ٹائم7گھنٹے کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری، کئی علاقوں میں وولٹیج کی کمی لاکھوں روپے کا قیمتی سامان جلنا معمول بن گیا ، SDOکا موبائل سائلنٹ ، کھنڈا چوک،مین بازار،لا ل شہید بازار، محلہ شہیداں سمیت شہر اور نواحی علاقوں کے مختلف علاقوں میں ٹرانسفارمر کی خرابی معمول بن گیا ، واپڈا آفس فون پر شکایت کر نے پر منگلا سے خرابی ہے، واپڈاہلکار کا جھوٹا جواب ۔تفصیل حکومت کے دوسرے وعدوں کی طرح رمضان شریف میں لوڈ شیڈ نگ نہ کرنے کا وعدہ بھی محبوب کا وعدہ ثابت ہواہے اور شروع رمضان شریف سے حسب معمول بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے تحصیل بھر میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور وولٹیج کی کمی کی وجہ سے عوام کا لاکھوں روپے کا قیمتی الیکٹرونک سامان جلنا معمول بن چکا ہے جبکہ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ طویل سے طویل تر ہوتا جارہاہے جبکہ ایکسین واپڈا اور آئیسکوکمپلینٹ آفس کے اہلکار حکومتی رویے کی پیروی کرتے ہوئے عوام الناس کی فون کال ریسیو کرنا بھی گواراہ نہیں کرتا جس کی وجہ عوام کے اندر شدید غم وغصہ کی لہر پائی جاتی ہے اگر غلطی سے فون رسیو ہو جائے تو واپڈا اہلکار سفید جھوٹ بول کر اپنی جان چھڑاتے ہیں کہ خرابی منگلا سے ہو ئی ہے جبکہ شہر کے ٹرانسفارمر وں کے فیوز اُڑے ہو تے ہیں صرف کام نہ کر نے کے سو بہانے کیے جاتے ہیں جبکہ SDOواپڈا کا موبائل فون کال رسیو نہیں کرتا، عوام کا کہنا ہے ماہ رمضان میں لوڈشیڈنگ نہ ہونے کے دعوے کر نیوالے وفاقی وزراء کہا ں دبک کر بیٹھ گئے ہیں ،حکومت کم ازکم ماہ رمضان کے مقدس مہینہ کا خیال کرتے ہوئے ہم پر رحم کریں اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور وولٹیج کی کمی کا خاتمہ کریں ،عوام کا کہنا ہے کہ حکومت وقت ہمیں سڑکوں پر نکلنے کیلئے مجبور نہ کریں اور کچھ تو خدا کا خوف کریں