counter easy hit

غربت مٹاؤ پروگرام عوام کی قسمت بدلنے کو تیار

Poverty reduction program ready to change the fate of the people

راولپنڈی (ویب ڈیسک) پنجاب بھر میں ’’مرغی، گائے، بکریاں پال پروگرام‘‘ نئے مالی سال کے آغاز جولائی سے شروع کیے جا رہے ہیں، وزیراعظم غربت مٹاؤ اور گھریلو سطح پر خود روزگار کے مواقع پیدا کرنے کیلیے پنجاب بھر میں ’’مرغی پال پروگرام‘‘ اور دودھ دینے والے مویشی ’’گائے، بکریاں پال پروگرام‘‘ نئے مالی سال کے آغاز جولائی سے شروع کیے جا رہے ہیں۔ پنجاب حکومت نے اس مقصد کیلیے محکمہ لائیو اسٹاک اور پولٹری کو جانوروں اور مرغیوں کی افزائش کی ہدایات جاری کر دی ہیں، وزیر اعظم پروگرام کے تحت شہریوں اور دیہاتیوں کو 1000روپے میں 5 مرغیاں اور ایک مرغے کا سیٹ دیا جائے گا۔ یہ مرغیاں مصری اور سیل کراسنگ ہوں گی، نئے مالی سال سے صوبہ کیلیے پہلے مرحلے میں15 لاکھ مرغیاں تیار کی جائیں گی، یہ مرغیاں 900 گرام کی ہوں گی اور ایک ماہ بعد انڈے دینے لگیں گی، ہر مرغی سالانہ 250 سے زائد انڈے دے گی۔ جولائی کے آخر یا اگست میں ان مرغیوں کا اجرا شروع کر دیا جائے گا جبکہ محکمہ لائیو اسٹاک نے بھی بڑے پیمانے پر مرغیوں کی بریڈنگ شروع کر دی۔دوسری جانب لاہور(ویب ڈیسک)غربت پر قابو پانے کے لیے وزیراعظم عمران خان کا فارمولا کام کر گیا، عمران خان کی جانب سے پیش کیا گیا منصوبہ پنجاب میں مقبول ہونے لگا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سو روزہ کارکردگی کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں مرغبانی کے منصوبے پر بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ منصوبہ غربت کو بھگا دے گا اور اس کے تحت ہم دیہاتی خواتین کو دیسی انڈے اور مرغیاں دیں گے اور وہ اس کی افزائش سے آمدنی حاصل کریں گی۔تاہم انکی جانب سے یہ مشورہ سامنے آیا تو مخالفین نے اس کا شدید مذاق اڑایا اور سوشل میڈیاصارفین نے بھی اس پر ٹرولنگ شروع کر دی ۔تاہم میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ پانچ مرغیوں اور ایک مرغے پر مشتمل یونٹ 1200روپے میں ہاتھوں ہاتھ فروخت ہو رہا ہے۔ایک یونٹ حاصل کرنے کے لیے شناختی کارڈ کی کاپی دکھانی ہوتی ہے۔خواتین کی بہت بڑی تعداد اس منصوبے سے مستفید ہو رہی ہے۔خواتین کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی طرف سے شروع کی گئی یہ سکیم بہت اچھی ہے۔دیسی مرغیاں حاصل کرنے والی خواتین کو یقین ہے کہ اس منصوبے سے غذائی قلت اور معاشی مشکلات پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔خواتین کا کہنا ہے کہ ہم دیسی مرغیاں پالیں گے اور جب وہ انڈیں دیں گی تو ہم اپنے بچوں کو کھلائیں گے۔اس منصوبے کا مقصد دیہی علاقوں کی خواتین میں گھریلو سطح پر غربت سے نمٹنے کے لیے مواقع فراہم کرنا ہے تاکہ وہ اس کی افزائش سے آمدنی حاصل کر سکیں۔واضح رہے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے غربت مٹاؤ پروگرام کا اعلان کیا تھا تاہم اس میں مرغیوں اور انڈوں کے ذکر سے مخالفین نے مذاق اڑنا شروع کر دیا تاہم جس چیز کا مذاق ہمارے ملک میں بناا جا رہا ہے عالمی میڈیا اسی کی تعریف کر رہا ہے۔ واشنگٹن پوسٹ میں شائع شدہ آرٹیکل میں وزیراعظم عمران خان کے غربت مٹاؤ پروگرام کی تعریف کی گئی تھی۔آرٹیکل میں لکھا گیا ہے غریب اور ورکنگ کلاس نے مرغیوں کے منصوبے پر خوشی کا اظہارکیا ہے۔انہوں نے خوشحال خاندانوں نے بھی غریبوں کی حالت بہتر کرنے کی ترجیح کو سراہا۔منصوبے کا مقصد غریب گھرانے کو آمدنی کاذریعہ مہیا کرنا ہے۔ آرٹیکل کےمطابق غریب گھرانے اس منصوبے سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں جب کہ شہری گھرانے بھی منصوبے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website