yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

غربت، افلاس اور مہنگائی

Yes 1 Webmaster November 11, 2015 1 min read
Poverty
Share this:
Poverty
Poverty

تحریر : شجاع اختر اعوان
ایک عالمی ادارے کی رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں 80 کروڑ افراد بھوک کا شکار ہیں اور ایسے ممالک میں پاکستان کا 11 واں نمبر ہے پاکستان ان ممالک میں شامل ہے جہاں خوراک کے بارے میں صورتحال تشویش ناک ہونے کے ساتھ ساتھ سنگین بھی ہے۔ پاکستان میں تقریبا چار کروڑ افراد غذائی قلت کا شکار ہیں۔

گزشتہ 65 سے زائد برسوں کے دوران حکمرانوں نے غریب عوام کے لیے خاطر خواہ اقدامات نہیں کئے ۔ تھر کی مثال سامنے ہے جہان گزشتہ دو سالوں میں غذا ئی قلت اور بھوک کے باعث سینکڑوں اموات ہوئیں وطن عزیز کتنے ہی لوگ ایسے ہیں جنہیں دو وقت کی روٹی میسر نہیں بعض ایسے بھی ہیں جنہیں فاقے کاٹنے پڑرہے ہیں۔ مسلسل غربت سے تنگ آکر بچوں کو قتل تک کر دینے کی مثالیں ہمارے معاشرے میں بکھری پڑی ہیں۔ مگر حکمران غربت کے خاتمے کے لیے بہتر پالیساں اور اقدامات کرنے کے بجائے صرف زبانی جمع خرج پر ہی اتفاق کرتے ہیں۔

ان کو غریب عوام کے حالات زندگی سے کوئی سرو کار نہیں ایسی پالیسیاں تشکیل دی جاتی ہیں جس کے نتیجے میں غریب غریب تر ہوتا جارہا ہے۔ اور غربت کے بجائے غریبوں کا خاتمہ ہو رہا ہے۔ پاکستان میں پانچ کروڑ افراد خط غربت سے نیچے انتہائی کسم پرسی کی زندگی گزارنے پرمجبور ہیں۔ حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کے ساتھ ساتھ قدرتی آفات ، بدامنی اور مہنگائی کی وجہ سے بھی آئے روز غربت میں اضافہ ہو رہاہے۔ عام آدمی کی آمدنی بڑھنے کی شرح کم اور روزمرہ اشیاء کی قیمتوں میں اضافے کی رفتار بہت زیادہ ہے۔ حکومت کی طرف سے گزشتہ دو سالوں میں غربت مکائو پروگرام پر خرچ کیئے جانے والے 41کھر ب روپے نہ جانے زمین کھا گئی یا آسمان نگھل گیا۔ صورت حال جوں کی توں ہے کیونکہ غربت میں اضافے کے ساتھ ساتھ عوام کی قوت خرید میں بھی کمی ہوتی جارہی ہے۔ پاکستان کی 60فیصد آبادی غریب ہے اور ایک عام آدمی کی آمدنی کا 48فیصد خوراک پر خرچ ہو جاتا ہے۔ اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ اس کی ایک بڑی وجہ ہے۔

مہنگائی کے نشتر وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ عوام پر برستے رہتے ہیں۔ اور مہنگائی کے فروغ کے لیے منافع خوروں اور گراں فروشوںنے سر دھڑ کی بازی لگا رکھی ہے۔ حکومتوں کی طرف سے ان کا راستہ روکنے کی کوشش نہیں کیا جارہی حکمران طبقہ مہنگائی پر قابو پانے کی بجائے صرف معیشت کی ترقی کے دعوے کرتا دکھائی دیتا ہے۔ حکمران طبقہ غربت و افلاس کے خلاف صرف سیمنار کروانے ، فائیو سٹار ہوٹلوں پر مقالے پڑھنے اور غربت اور مہنگائی کے عالمی دنوں پر واک کا اہتمام کر کے فوٹو سیشن اور میڈیا کی توجہ حاصل کرنے میں مصروف نظر آتا ہے۔ مگر عملی اقدامات نہیں کیے جاتے اور اسی وجہ یہ ہے کہ غربت اور مہنگائی سے گزرنے کا تجربہ ان لوگوں کے پاس نہیں ان کو مال و متاع کے ہوتے ہوئے ان چیزوں کا احساس نہیں کہ بھوک کیسا عذاب ہے۔

حکمرانوں کو چاہیے کہ میٹرو بس ، اورنج ٹرین و دیگر کئی بڑے منصوبوں پر فضول رقم خرچ کرنے کے بجائے مہنگائی اور غربت کے خاتمے کے لیے اقدامات کریں ۔ملک بھر میں بند صنعتوں اور کارخانوںکا بحال کروائیں ان کو ٹیکس فری کریں اور مراعات دیں۔ نئے انڈسٹریل اسٹیٹ قائم کیئے جائیں تاکہ عوام کو روزگار کے مواقع میسر آئیں۔

پاکستان بنیادی طور پر ایک زرعی ملک ہے اس کی زراعت کو ترقی دینے کے اقدامات کیئے جائیں کیونکہ آنے والا وقت زراعت کا ہے دنیا کی بڑھتی ہوئی آبادی کے پیش نظر تمام اقوام اس بات پر متفق ہیں کہ آنے والے دور میں غربت و افلاس اور مہنگائی کو زراعت ہی سنبھالا دے گی۔ اور جس ملک میں زراعت کا شعبہ ترقی کر ے گا وہاں کے عوام میں خوشحالی عام ہو گی۔ عوام کو آئے روز مہنگائی ، غربت ، افلاس کاشکار کرنے اور قومی خزانہ غلط منصوبوں پر خرچ کرنے والے حکمرانوںکو حقیقی خادم اعلی امیر المومنین حضرت عمر فاروق کا یہ قول بھی یا د رکھنا چاہیے کہ”اگر دریائے دجلہ کے کنارے کوئی کتا بھی بھوکا مر گیا توروز آخرت مجھ سے اس کی پوچھ گچھ ہو گی۔

Shuja Akhtar Awan
Shuja Akhtar Awan

تحریر : شجاع اختر اعوان
0312-2878330

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Corruption
Previous Post جوزف اسٹالن اور پاکستان
Next Post انضمام پاکستانی ٹیم کی کوچنگ کیلیے بھی دستیاب
Inzamam

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.