counter easy hit

مثبت رجحان کو فروغ دینے والی فلمی کہانیاں منتخب کی جائیں: زیبا بختیار

Zeba Bakhtiar

Zeba Bakhtiar

کراچی (جیوڈیسک) اداکارہ اور پروڈیوسر زیبا بختیار نے کہا ہے کہ فلموں میں ایسی کہانیوں کا انتخاب کیا جائے جس کے مثبت اثرات معاشرے کی بہتری میں اہم کردار ادا کر سکیں۔

ان کی فلم آپریشن 021 بھی پاکستان میں ہونے والے حالات کے پس منظر میں بنائی گئی تھی جسے بے حد پسند کیا گیا‘ ان دنوں جس نئے پروجیکٹ پرکام کررہی ہیں‘جس کی کہانی بھی آج کے دور کے تقاضوں کو مد نظر رکھ کر لکھی جائے گی۔

فلم انڈسٹری میں سرمایہ کاری کرنے والے بھی خواہش مند ہیں کہ پاکستان میں اچھی اور معیاری فلمیں بنیں تاکہ فلم انڈسٹری ترقی کرسکے۔