counter easy hit

ٹی ٹوئنٹی میں خراب پرفارمنس، وقار یونس نے قوم سے معافی مانگ لی

Poor performances

Poor performances

میڈیا سے بات کرتے ہوئے وقاریونس کا کہنا تھا کہ انہوں نے پوری ایمانداری سے کام کیا ہے اور آگے بھی کریں گے
لاہور (یس اُردو) قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں خراب پرفارمنس پر پوری قوم سے معذرت کر لی ۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ہیڈ کوچ وقاریونس کا کہنا تھا کہ ورلڈ ٹی ٹوینٹی میں پرفارمنس بہتر ہونی چائیے تھی ، میگا ایونٹ میں شکست پر قوم کی ماؤں اور اپنی ماں سے معافی مانگتے ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ کامیٹکس سرجری سے چیزیں ٹھیک نہیں ہوتی ، بیشک سب کو اڑا دیں لیکن سسٹم ٹھیک کرنا ناگزیر ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ آنکھیں بند کرنے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا ، آنکھیں کھولنا ہوں گی ، سیاست کو ختم کرنا ہو گا ۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے پوری ایمانداری سے کام کیا ہے اور آگے بھی کریں گے ۔وقار یونس کا کہنا تھا کہ ٹیم میں جو بھی مسائل ہیں وہ بورڈ کے سامنے رکھوں گا جس سے تمام کھلاڑیوں کے حقائق سامنے آئیں گے ۔ان کا کہنا تھا کہ ہمارے ملک میں کرکٹ کی بنیادیں بہت مضبوط تھیں لیکن قومی سطح پر کرکٹ نہ ہونے کی وجہ سے بنیادیں کمزور ہو گئی ہیں ۔وقاریونس کا کہنا تھا کہ جنوبی افریقہ پر بیس سال عالمی کرکٹ کے دروازے بند رہے لیکن ڈومیسٹک کرکٹ کا ڈھانچہ مضبوط ہونے کی وجہ سے کاکردگی پر فرق نہیں پڑا ۔ہیڈ کوچ نے ٹیم میں گروپنگ کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے ہیروز اور اسٹار ز میں فرق بھی بتا دیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ واضح کرنا ہو گا کون ہیرو ہے اور کون اسٹار ہے ، ہمیں اسٹارز نہیں ہیروز چاہئیں