counter easy hit

اگلے ماہ سکبدوش ہونے والے امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو اپنے طوفانی دورے پر قطر پہنچ گئے

اسلام آباد(ایس ایم حسنین)حالیہ انتخابات کے بعد جنوری 2021 میں سبکدوش ہونے والے امریکہ کے وزیرخارجہ مائیک پومپیو یورپ اور مشرق وسطیٰ کے اپنے طوفانی دورہ کے دوران اسرائیل کے بعد قطر پہنچ گئے جہاں وہ امیر قطر شیخ تمیم بن حماد الثانی کے علاوہ افغان حکومت اورطالبان کے نمائندوں سے اہم ملاقات کرینگے۔ عرب خبررساں ادارے کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو قطر میں طالبان اور افغان حکومت کے مذاکرات کاروں سے ملاقات کریں گے۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ سنیچر کو وزیر خارجہ مائیک پومپیو افغان حکومت اور طالبان کے نمائندوں سے الگ الگ ملاقات کریں گے۔ مائیک پومپیو قطر کے امیر شیخ تمیم بن حماد الثانی اور قطری وزیر خارجہ سے بھی ملاقات کریں گے۔ واضح رہے کہ رواں ہفتے کے آغاز میں امریکہ نے 15 جنوری تک افغانستان سے تقریباً دو ہزار فوجی نکالنے کا اعلان کیا تھا جبکہ پانچ سو سے زائد فوجی عراق سے واپس بلائے جائیں گے۔ اس کے بعد دونوں ممالک میں امریکی فوجیوں کی تعداد 2500 رہ جائے گی۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جنگوں کے خاتمے کا وعدہ کیا تھا۔ افغانستان میں یہ امریکی تاریخ کی طویل ترین جنگ ہے جس کا آغاز طالبان کے خلاف حملے سے ہوا تھا۔ نومنتخب صدر جوبائیڈن بھی افغانستان سے فوجوں کے انخلا کے حامی ہیں تاہم تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ وہ انخلا کا ٹائم ٹیبل جلدی نہیں دیں گےطالبان پہلی بار افغان حکومت سے بات چیت کر رہے ہیں۔ دونوں فریقین کے مابین 12 ستمبر کو دوحہ میں بات چیت کا آغاز ہوا تاہم اس بات چیت میں اختلاف سامنے آئے ہیں۔ ایک سے زائد ذرائع نے اے ایف پی کو بتایا اختلافات کے باوجود دونوں فریقین نے کچھ معاملات حل کر لیے ہیں۔
اب تک دونوں فریقین کو بات چیت میں جن رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑا ان میں ایک مشترکہ زبان سے متعلق اتفاق رائے بھی تھادوسرا طالبان جو کہ سخت گیر سنی ہیں اور فقہ حنفی کے نفاذ پر زور دیتے ہیں لیکن حکومت مذاکراتی ٹیم کا کہنا ہے کہ یہ ہزارہ برادری کے خلاف استعمال ہو سکتا ہے جو کہ شیعہ مسلک سے ہیں۔
اس کے علاوہ ایک اور متنازع موضوع یہ ہے کہ امریکہ اور طالبان کے درمیان معاہدہ کیسے مستقبل کا افغان امن معاہدے کی تشکیل کرے گا اور اس کا حوالہ کیسے دیا جائے گا

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website