counter easy hit

سیاست ٹی ٹونٹی اور ون ڈے میچ نہیں، جمہوریت کے محافظ ہیں، آصف زرداری

Asif Ali Zardari

Asif Ali Zardari

لاہور (یس ڈیسک) بلاول ہاؤس لاہور میں پیپلز پارٹی سوشل سروسز ونگ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ جن کو تیز بولنگ کرنے کی خواہش ہے وہ ذرا گیند پرانی کر لیں۔

پرانی گیند کو ہی اپنی مرضی سے ٹرن کیا جا سکتا ہے ۔ فاسٹ بولر کو وکٹ نہ ملے تو جلد اکتا جاتا ہے اسپنر ہمیشہ صبر سے کھیلتا ہے۔

سیاست ٹی ٹونٹی یا ون ڈے میچ نہیں جن کو جلدی ہے انہیں بتا دیں۔ سیاست ٹیسٹ میچ کے مترادف ہے۔ وہ ٹیسٹ میچ کے کھلاڑی ہیں صبر سے کھیلیں گے۔

آصف زرداری کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کو آگے لے کر جانا ہے تنظیمی کام کرنا ہے جمہوریت کے محافظ ہیں اسے دشمنوں سے بچائیں گے۔