counter easy hit

بعض سیاستدان دہشت گردوں سے بھی زیادہ خطرناک ہیں، سراج الحق

Sirajul Haq

Sirajul Haq

لاہور (یس ڈیسک) امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ بعض سیاستدان دہشت گردوں سے بھی زیادہ خطرناک ہیں۔

پنجاب یونیورسٹی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ ملک میں جاگیرداروں کی جاگیریں ضبط ہونی چاہئیں۔ اکثر سیاستدانوں نے مختلف جماعتوں میں بندربانٹ کر رکھی ہے۔

اور حکمران کبھی ایک دوسرے کا احتساب نہیں ہونے دیں گے جب کہ ہمارے کچھ سیاستدان دہشت گردوں سے بھی زیادہ خطرناک ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بعض قوتیں ملک میں فساد چاہتی ہیں اور پاکستان کو عالمی ایجنڈے کے تحت ترقی نہیں کرنے دی جارہی ہے۔