yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

سیاستدان ہوش کے ناخن لیں!

Yes 1 Webmaster August 31, 2015 1 min read
Parvez Rashid
Share this:
Parvez Rashid
Parvez Rashid

تحریر: فیصل اظفر علوی
دو روز قبل پاکستان کے ہونہار سیاستدان ”عزت مآب جناب وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید” کا بیان بلکہ ”بیان شریف” مجھ سمیت بے چارے پاکستانیوں پر بجلی بن کر گرا، ہونہار بِروا کے چکنے چکنے پات کے مصداق وزیر اطلاعات و نشریات کے چکنے چکنے پات سے عوام اب با خبر ہو چکی ہے، وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید کا ایک سوال کے جواب میں فرمانا تھا کہ ”پاکستان پر بھارتی جارحیت میرا مسئلہ نہیں ، میرا مسئلہ عمران خان ہیں”بندہ سینیٹر پرویز رشید سے پوچھے کہ اگر پاکستان پر بھارتی جارحیت ان کا مسئلہ نہیں ہے تو وہ کس حیثیت سے ملک کی کلیدی وزارت کا قلمدان سنبھالے بلکہ زبردستی ہتھیائے ہوئے ہیں؟ یا میاں صاحب نے انہیں صرف تحریک انصاف اور عمران کی اطلاعات بروقت پہنچانے کیلئے وزیر اطلاعات رکھا ہوا ہے؟۔

پرویز رشید کے بیان پر بس نہیں موصوف وفاقی وزیر کے ساتھ ساتھ ان کے ہم نوالہ و ہم پیالہ وزراء اور اہم حکومتی رہنما آج کل مضحکہ خیز بیانات کے مقابلے میں ایک دوسرے کو پیچھے چھوڑنے میں لگے ہوئے ہیں، مملکت خداداد میں اگر کوئی اس وقت پاکستانیوں سے پوچھے کہ پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ کیا ہے کم از کم مجھ جیسے نا سمجھ لوگ ”سیاستدانوں کے بیانات” کو سب سے بڑا مسئلہ ضرور قرار دیں گے۔

پاکستان کا روایتی دشمن بھارت آئے روز پاکستانی سرحدوں پر در اندازی کر رہا ہے اور دوسری جانب پاکستانی وزراء کے غیر ذمہ داران بیانات سامنے آ رہے ہیں،ان بیانات کا کیا مطلب ہے؟ ذرائع کے مطابق یہ بھی شنید ہے کہ بارڈر پر کشیدگی کی صورتحال کچھ ”اپنوں” ہی کی خواہشات کا نتیجہ ہے، اب وہ ”اپنے” کون ہیں یہ خدا ہی بہتر جانے یا خدائی فوجدار۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کے کرتا دھرتائوں کی حالیہ بے چینی بلا وجہ نہیں بلکہ ان کا اپنا کیا دھرا ان کے سامنے آ رہا ہے، مسلم لیگ نواز پچھلے ایک دو ماہ میں اپنی سیاسی پوزیشن کو خاصا مضبوط کر گئی تھی لیکن”اپنے ہی گراتے ہیں نشیمن پہ بجلیاں” کے مصداق مشاہد اللہ خان اور دیگر ہمنوائوں کی مہربانیوں نے نواز لیگ کو دفاعی پوزیشن پر آ کر کھیلنے کیلئے مجبور کر دیا۔

PTI
PTI

رہی سہی کسر ٹربیونل کے فیصلے نے پوری کر دی، ویسے یہ بھی سوچنے کی بات ہے بلکہ لوگوں کیلئے اشارہ ہے کہ ایک لمبے عرصے تک ”چار” حلقوں کی دھاندلیوں کے بارے میں چشم پوشی اور اس کے بعد اچانک فیصلوں کا آ جانا اور وہ بھی پاکستان تحریک انصاف کے حق میں ۔۔۔ یہ کس طرف جا رہا ہے؟ کچھ اندر کے لوگوں سے ”سنی سنائی” بات ہے کہ میاں محمد نواز شریف کو آج کل راتوں کو نیند نہیں آتی بلکہ وہ راتوں کو اٹھ اٹھ کر دن گنتے ہیں، نجانے کون سے دن گنتے ہیں ،،، یہ معلوم نہیں۔

میں نے اپنے گزشتہ کالم میں (ن) لیگ کی چند چالاکیوں اور پاکستان تحریک انصاف کی بے وقوفیوں کا تفصیل سے ذکر کیا تھا لیکن آج کے سیاسی حالات دیکھ کر تحریک انصاف کو اس کا کریڈٹ دینا پڑے گاوہ اپنی بے وقوفیوں کو خاصا کم کر چکی ہے، قارئین کرام! آنے والے چند دنوں میں ملک میں بڑی تبدیلیاں آنے والی ہیں جو بظاہر تو پاکستان کے لئے فائدہ مند نظر آ رہی ہیں لیکن ان تبدیلیوں کے کچھ منفی نتائج بھی سامنے آئیں گے جس کا کڑوا گھونٹ ایک بار پھر عوام کو ہی پینا پڑے گا ، پاکستان پیپلز پارٹی ان دنوں عتاب کا شکار ہے لیکن جلد ہی ایک فارمولے کے تحت ملکی سیاست میں اپنا اہم کردار ادا کرنے کے قابل ہو جائے گی جس کے ساتھ ساتھ کراچی کی دم توڑتی ہوئی سیاسی جماعت ایم کیو ایم کو بھی ایک نئی زندگی مل جائے اور وہ پاکستان اور پاکستانیوں کیلئے سود مند ثابت ہوگی، ملک میں لوٹ کھسوٹ کرنے والے چند قائدین ، سیاستدان بلکہ خباثت دان اگر اپنی ہٹ دھرمی سے باز آ جائیں تو معاملات کو بڑے اچھے طریقے سے قلیل وقت میں حل کیا جا سکتا ہے۔

اس حل میں فی الحال ”چھوٹے” رکاوٹ ہیں اگر ”چھوٹوں” نے” مائنس بڑا ”فارمولا لگاتار ماننے سے انکار کیا تو ”چھوٹوں” کا نام پہلے ہی لسٹ میں شامل ہے،،، ذرائع کے مطابق بہت سے چھوٹے اپنی ”واٹ” لگ جانے سے بچنے کیلئے ہر قسم کا فارمولا ماننے کیلئے تیار ہو گئے ہیں، دوسری جانب پی ٹی آئی کے جیالوں میں آج کل جوش و خروش عروج پر ،،، ان کیلئے بس اتنا ہی کہ۔۔ پاکستان تحریک انصاف حکومت بنا سکتی ہے لیکن بعید ہے کہ عمران خان وزیر اعظم بن سکیں۔

Indian Army
Indian Army

بھارت کی سرحدی خلاف ورزیوں اور پاکستانی شہریوں کی شہادت نے پاکستانی قوم سمیت پاکستانی فوج کو شدید غم و غصے سے دو چار کر دیا لیکن یہ پاکستانی سیاستدان پتہ نہیں کس مٹی سے بنے ہیں ،،،، شاید یہ بھارتی مٹی سے بنے ہیں اسلئے بھار ت کی پاکستان پر جارحیت ان کا مسئلہ نہیں، سیالکوٹ ورکنگ بائونڈری پربھارتی جارحیت اور حالیہ بھارتی خبط کے بعد ایک دوست کاشف ظہیر کمبوہ کا فیس بُک سٹیٹس نظر کو بھا گیا کہ ” بندہ موذی صاحب سے پوچھے پیاز کا ریٹ تو تم سے کنٹرول ہوتا نہیں پاکستان سے پنگا لینے کا بھوت ہر وقت سوار رکھتے ہو. ابھی دو دن پہلے تک انڈیا میں پیاز 250(PKR) فی کلوگرام کراس کرگیا ہے” ویسے مودی صاحب سے ان کے پاکستانی سیاسی جانشین بھی پیاز کی قیمتوں والے معاملے میں ان سے پیچھے نہیں، کبھی کبھی تو مجھے ایسا لگتا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان کے نہیں کسی اور ہی ملک کے باشندے ہیں ،،،،جدہ میں جناب کے ایک کاروبار میں 5000 سے زیادہ ہندو ملازمین شامل ہیں لیکن مسلمان ملازمین صرف چند ،،، انگلیوں پر گنے جا سکتے ہیں۔

ملک بھر میں امن و امان ، داخلی و خارجہ سلامتی ، دہشت گردی کا خاتمہ اور دیگر تمام مسائل کا حل اگر فوج نے ہی کرنا ہے تو سیاستدان مفت کی روٹیاں توڑنے میں کیوں مصروف ہیں؟ ایک طرف پاک فوج اپنی جان جوکھم میں ڈال کر ان کاموں کے حل میں مصروف ہے جو اس کا فرض بھی نہیں ،،، فقط اس لئے کہ یہ ملک و قوم کی بقاء کیلئے اشد ضروری ہے، سیکیورٹی اداروں، رینجرز ، بری افواج وغیرہ کی حوصلہ شکنی اور ان پر انگلیاں اٹھانے کی بجائے اس وقت فوج کو پاکستانی اداروں، سیاستدانوں کے ساتھ کی ضرورت ہے، یہ سیاستدانوں کا کام ہے کہ وہ جس جس قلمدان کو سنبھالے ہوئے ہیں اس کا فرض بھی ادا کریں، خارجہ پالیسی کو مضبوط بنایا جائے اور دو ٹوک موقف اپنایا جائے، بھارتی جارحیت پر سخت جواب دیا اور اس کی ہر پلیٹ فارم پر حوصلہ شکنی کی جائے،سیاستدان ”پی” کر بیانات داغنے کی بجائے ہوش کے ناخن لیتے ہوئے اپنی چمڑے کی زبان کو لگام دیں۔

Faisal Azfar Alvi
Faisal Azfar Alvi

تحریر: فیصل اظفر علوی
ایم فل ماس کمیونی کیشن لیڈنگ ٹو پی ایچ ڈی
ایم ایس سی ماس کمیونی کیشن
ایل۔ایل۔بی، اسلام آباد، پاکستان0300-5148064

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Patient
Previous Post حاجرہ بی بی کا لہو کس کے ہاتھ پر؟
Next Post یوم دفاع کی گولڈن جوبلی!
Defence Day Pakistan

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.