counter easy hit

برنلے کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت میاں عبد الحمید پاکستان کا نجی دورہ کرکے واپس برطانیہ پہنچ آئے ہیں

نیلسن (پ ر) برنلے کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت اور مسلم لیگ ( ق) کے مرکزی نائب صدر میاں عبد الحمید پاکستان کا نجی دورہ کرکے واپس بر طانیہ پہنچ آئے ہیں اپنے پاکستان کے قیام کے دوران انہوں نے پاکستان مسلم لیگ ( ق ) کی مر کزی قیادت سے ملاقات کی اور پاکستان کی سیاست اور جماعتی امور پر تبادلہ خیال بھی کیا۔

انہیں برطانیہ اور یورپ میں جماعتی سر گرمیوں کے حوالے سے بھی ہدایات جاری کی گئی ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ق) ایک نظریاتی جماعت ہے اور پاکستان کا مستقبل اسی جماعت سے وابستہ ہے اور انہیں خوشی ہوئی ہے کہ مرکزی قیادت نے ان پر اعتماد کیا ۔بیرون ملک سیاسی سرگرمیوں کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ دوستوں سے ملاقات اور مرکزی قیادت کی پالیسیوں کی روشنی میں آئندہ کا لائحہ عمل تیار کیا جائے گا۔

Mian Abdul Hamid With Friends Group Foto

Mian Abdul Hamid With Friends Group Foto