counter easy hit

تمام بڑی سیاسی جماعتوں میں پھوٹ پڑنے والی ہے، کچھ’’ککنگ‘‘ ہو رہی ہے، شیخ رشید

Sheikh Rashid

Sheikh Rashid

اسلام آباد (یس ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت چند پیاروں کی ہے اور ان کو اپنے سوائے کوئی نظر نہیں آتا۔

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد کا کہنا تھا ملک کی تمام بڑی سیاسی جماعتوں میں پھوٹ پڑنے والی ہے، اس سلسلے میں کچھ ’’ککنگ‘‘ ہو رہی ہے، بہت جلد پتہ چل جائے گا۔

انھوں نے کہاکہ سینیٹ انتخابات میں جو کچھ ہو رہا ہے، وہ سب کے سامنے ہے، سینیٹ کے الیکشن میں سلیکشن ہوتی ہے، صرف سیاسی وفاداری دیکھی جاتی ہے، کوالٹی اور معیار نہیں دیکھا جاتا۔