counter easy hit

برسبین گولڈ کاسٹ کامن ویلتھ گیمز کیلئے آسٹریلیا میں داخل ہونے والے بھارت کے 9 جعلی صحافیوں کو پولیس نے ایئرپورٹ پر دھر لیا

برسبین گولڈ کاسٹ کامن ویلتھ گیمز کیلئے آسٹریلیا میں داخل ہونے والے بھارت کے 9 جعلی صحافیوں کو پولیس نے ایئرپورٹ پر دھر لیا

Police stationed 9 Indian journalists on airport of Australia who entered for Brisbane gold coast commonwealth gamesبرسبین: (اصغر علی مبارک) گولڈ کاسٹ کامن ویلتھ گیمز میں بھارت کے 9 جعلی صحافیوں کو پولیس نے برسبین ایئرپورٹ پر ہی دھر لیا۔ کامن ویلتھ گیمز کی کوریج کے نام پر آسٹریلیا میں داخل ہونے والے بھارت کے 9 جعلی صحافیوں کو پولیس نے برسبین ایئرپورٹ پر ہی دھر لیا، ان میں سے 46 سالہ راکیش کمارشرما پر انسانی اسمگلنگ اور جعلی دستاویزات بنانے کا الزام عائدکیا گیا اور انھیں برسبین مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا جانا تھا۔واضح رہے کہ جرم ثابت ہونے پر انھیں 20 سال کی قید ہوسکتی ہے، باقی 8 افراد سے جعلی ایکریٹیڈیشن کارڈ برآمد ہوئے تھے، انھیں امیگریشن حراست میں رکھا گیا ہے