counter easy hit

اسلام آباد تھانہ سہالہ پولیس کی کارروائی دوران چیکنگ ہمک سہالہ سےدو جعلی پولیس ملازمان گرفتار

اسلام آباد (اصغر علی مبارک) تھانہ سہالہ پولیس کی کارروائی دوران چیکنگ ہمک سہالہ سےدو جعلی پولیس ملازمان گرفتار کرلئے گئے۔ ملزمان عدیل اقبال اور غلام عباس سے وائرلیس سیٹ،پولیس کارڈز برآمد،گاڑی بھی قبضہ پولیس میں لے لی گئی۔ ملزمان کے خلاف تھانہ سہالہ میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ملزمان نے دوران چیکنگ اپنے آپ کو راولپنڈی پولیس کا ملازم ظاھر کیا۔ ایس ایس پی آپریشنز نجیب الرحمان بگوی کی سہالہ پولیس کو شاباش۔