counter easy hit

اسلام آباد؛ تھانہ لوہی بھیر پولیس نے جسم فروشی کرنےو الی خواتین اور ان کے گروہ کو گرفتار کرلیا

سہالہ(اسد حیدری) رورل سرکل میں گھوم پھر پر جسم فروشی دعوت گناہ دینے والا گروہ پکڑا گیا۔ تھانہ لوہی بھیر پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔   تفصیلات کے مطابق پی ڈبلیو ڈی لوہی بھیر وگردنواح رورل سرکل میں ملزمان شہباز، نبیلہ۔ نفیسہ ودیگر نامزد کرولا کار پر گھوم پھر کر جسم فروشی کی دعوت گناہ دیتے علاقہ میں فحاشی اور برائی پھیلاتے تھے اور شکار کو گھیر کر ساتھ لے جاتے۔ گذشتہ روز تھانہ لوہی بھیر پولیس نے ملزمان کو رنگے ہاتھوں قابو کرکے مقدمہ درج کرلیا۔  عوامی حلقوں نے معاشرے میں فحاشی پھیلانے والے گروہ کے خلاف کاروائی کرنے پر لوئی بھیر پولیس کو خراج تحسین پیش کیا۔