counter easy hit

تھانہ آئی نائن پولیس کی کارروائی گن پوائنٹ پر وارداتیں کرنے والے تین مختلف گروہ کے کارندے گرفتار

اسلام آباد(یس اردو نیوز)تھانہ آئی نائن پولیس نے گن پوائنٹ پر وارداتیں کرنے والے تین مختلف گروہ کے کارندے گرفتار کر لیئے ، تفصیلات کے مطابق ملزم راجہ متین نے آئی نائن ٹو سے مدعی عتیق سے ایک عدد موبائل فون اور نقدی چھینی تھی ۔ ملزم سے تفتیش جاری ہے۔ جبکہ دوسرا گروپ   واردات کے دواران ایک ندیم نامی ملزم موقع سے فرار ہو گیا جبکہ کامران جاوید کو گرفتار کر لیا گیا جس کی تفتیش ایس پی انڈسٹریل ایریالیاقت نیازی اور اے ایس پی رانا وہاب کی تھانہ آئی نائن میں موجودگی میں جاری ہے ۔