counter easy hit

پشاور: پولیس ، سیکیورٹی فورسز کا سرچ آپریشن4 مشتبہ افرادگرفتار

Police, security forces

Police, security forces

پشاور…..پشاورپولیس اور سیکیورٹی فورسز نے مشترکہ سرچ آپریشن کے دورن 2افغان باشندوں سمیت چار مشتبہ افرادکو حراست میں لے لیا۔
پولیس کے مطابق مشترکہ سرچ آپریشن تھانہ تہکال کی حدود میں سبحان آباد کے علاقہ میں کیاگیا۔ جس میںدو افغان باشندوں سمیت چار مشتبہ افراد کو حراست میں لیاگیا۔ آپریشن کے دوران لیڈیز پولیس کی مدد سے پچاس سے زیادہ گھروں کو چیک کیاگیا۔ اور کرایہ داروں کے کوائف نہ دینے پر 20 مالک مکانوںکونوٹسز بھی جاری کئےگئے۔