کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے 6افراد کے قتل میں ملوث ملزم سمیت ایک کم عمر اغواکار کو بھی گرفتار کرلیاہے۔

Police raids in Karachi, arrest six people killer and kidnapper
مواچھ گوٹھ پولیس نے اسپارکو روڈ پر خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے گینگ وار ملزم محمد فاروق عرف فرحان دادا کو گرفتار کرلیا۔ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران 6 افراد کو قتل کرنے کا اعتراف کیا ہے۔ ملزم بلدیہ کے علاقے میں فیکٹری اور گودام مالکان سے بھتا وصولی میں بھی ملوث ہے۔ ادھر نارتھ ناظم آباد میں پولیس نے اصغر علی شاہ اسٹیڈیم کے قریب ایک ملزم کو اسلحے،موبائل فون اور لوٹی گئی رقم کے ساتھ زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔شاہ لطیف انویسٹی گیشن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کم عمر اغواکار سلیمان کو گرفتار کرکے ایک سالہ بچے کو بازیاب کرا لیا ہے۔








