counter easy hit

گجرات میں مبینہ پولیس مقابلہ، 3 ڈاکو ہلاک

Police encounter in Gujarat, 3 dacoits killed

Police encounter in Gujarat, 3 dacoits killed

گجرات میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 3ڈاکو ہلاک ہوگئے ، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان پولیس کی نہیں بلکہ اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ میں مارے گئےہیں۔

واقعہ گجرات کے علاقہ تھانہ کنجاہ کی حدود میں پیش آیا ،جہاں پولیس حکام کے مطابق سمن پنڈی چوکی پر موجود پولیس اہلکاروں نے مشکوک کار کو رُکنے کا اشارہ کیا تاہم کار سوار رُکنے کے بجائے فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے ۔

پولیس پارٹی نے ملزمان کا تعاقب کرکے انہیں قاضی چک کے مقام پر گھیر لیا جہاں فائرنگ کے تبادلے میں 3 ڈاکو ہلاک جبکہ 3 فرار ہوگئے ۔

پولیس حکام کے مطابق تینوں ڈاکوؤں کی ہلاکت انہی کے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہوئی ہے ۔

 

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website