counter easy hit

پشاور: چوہا مار مہم پر دی گئی انعامی رقم واپس لینے کا فیصلہ

Police decided

Police decided

پشاور میں شہریوں کو چوہا مارنے پر 300 روپے انعام دینے کا اعلان کیا گیا تھا لیکن دو افراد کو انعامی رقم دیتے ہی انتظامیہ کی ہمت جواب دے گئی اور فیصلہ واپس لینا پڑا
پشاور (یس اُردو) پشاور کنٹونمنٹ بورڈ میں چوہے مارنے والے شہری ہوشیار ہو جائیں ، کنٹونمنٹ بورڈ انتظامیہ نے چوہے پر انعامی رقم واپس لے لی ، وائس چیئر مین کنٹونمنٹ بورڈ کہتے ہیں کہ سوشل میڈیا پر مذاق بننے کے بعد فیصلہ واپس لیا ۔پشاورمیں چوہوں کی یلغار کے خلاف کنٹونمنٹ حکام شاید کچھ زیادہ ہی جوش میں آ گئے ۔ وائس چیئر مین کنٹونمنٹ بورڈ نےچوہا مارنے پر پہلے تین سو روپے انعام دینے کااعلان کیا لیکن شاید دو افراد کو انعامی رقم دیتے ہی ان کی ہمت جواب دے گئی اور فیصلہ واپس لینا پڑا ۔کینٹ حکام کے انعامی رقم واپس لینے پر شہری بھی پریشان ہیں کہ چوہےتو مار دیئے لیکن اب انہیں پیسے کون دے گا ۔کنٹونمنٹ بورڈ حکام نے انعامی رقم دینے کافیصلہ تو واپس لے لیا ہے لیکن چوہوں کے خلاف مہم جاری رہے گی ۔اس سے پہلے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے اعلان کیا گیا تھا کہ انعامی رقم کیلئے دو دن مزید انتظار کرنا پڑے گا کیونکہ ضلعی انتظامیہ انعامی رقم کی تقسیم کا طریقہ کار وضع نہیں کر پائی تھی ۔