counter easy hit

پشاور : چوہوں کے شکاری خبردار ہو جائیں، انعام کا فیصلہ نہ ہو سکا

Police are warning

Police are warning

انتظامیہ کی جانب سے چوہا مارنے والے کو انعامی رقم کا طریقہ کار وضع نہ ہو سکا
پشاور (یس اُردو) پشاور میں چوہوں کے شکاری خبردار ہو جائیں ، جن افراد نے چوہے مارے ہیں انہیں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اب انعامی رقم کیلئے دو دن مزید انتظار کرنا پڑے گا ، ضلعی انتظامیہ انعامی رقم کی تقسیم کا طریقہ کار وضع نہ کر سکی ۔
پشاورمیں ضلعی انتظامیہ خود چوہوں کو ختم کرنے میں ناکام رہی تو شہریوں کو اس کام پر لگا دیا ۔ انتظامیہ کی جانب سے چوہا مارنے والے کو پچیس روپے انعام دینے کا اعلان کیا گیا ہے ۔ لیکن انعام کیلئے فنڈ کہاں سے آئے گا اور یہ رقم تقسیم کیسے کی جائے گی اس کا طریقہ کار وضع نہیں کیا جا سکا ۔ضلع ناظم پشاور ارباب عاصم کی زیر صدارت اجلاس میں چاروں ٹاون ناظمین ، محکمہ ہیلتھ کے حکام اور محکمہ فنانس کے افسران نے بھی شرکت کی جن کے سامنے یہ معاملہ اٹھایا گیا ۔ دو گھنٹے تک جاری رہنے والے اجلاس میں یہ فیصلہ نہیں کیا جا سکا کہ شہریوں کو انعام رقم کیسے دی جائے جس کے بعد اس معاملے کو پیر کے روز تک ٹال دیا گیا ۔پیر کے دن ضلع ناظم کی صدارت میں دوبارہ اجلاس ہو گا جس میں انعامی رقم کی تقسیم کا طریقہ کار وضع کیا جائے گا جس کے بعد شہری چوہے کے بدلے میں انعامی رقم حاصل کر سکیں گے ۔