yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

ن لیگ کو شکست، صادق سنجرانی چیئرمین اور سلیم مانڈوی والا ڈپٹی چیئرمین سینیٹ منتخب

Web Editor March 12, 2018 1 min read
PMLN, WON, SENATE, ELECTIONS, SADIQ SANJRANI, CHAIRMAN, AND, SALIM MANDWIWALA, DEPUTY, CHAIRMAN, ELECTED
Share this:

PMLN, WON, SENATE, ELECTIONS, SADIQ SANJRANI, CHAIRMAN, AND, SALIM MANDWIWALA, DEPUTY, CHAIRMAN, ELECTED

اسلام آباد: اپوزیشن اتحاد کے امیدوار صادق سنجرانی چیئرمین سینیٹ اور پیپلز پارٹی کے سلیم مانڈوی والا ڈپٹی چیئرمین سینیٹ منتخب ہو گئے۔صدر مملکت ممنون حسین کی جانب سے مقرر کردہ پریزائیڈنگ آفیسر سردار یعقوب ناصر کی زیر صدارت سینیٹ کا اجلاس ہوا جس دوران خفیہ رائے شماری کے ذریعے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا انتخابی عمل میں آیا۔تمام اراکین نے خفیہ رائے شماری کے ذریعے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے لئے نامزد امیدواروں کو ووٹ دیے اور ووٹنگ تقریباً پونے 6 بجے مکمل ہوئی۔پریزائیڈننگ آفیسر سرداریعقوب ناصر نے اپنا آخری ووٹ کاسٹ کیا۔

صادق سنجرانی کے 57 ووٹ

ووٹنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی شروع ہوئی جو مکمل ہونے پر صادق سنجرانی کی بطور چیئرمین سینیٹ کامیابی کا اعلان ہوا۔پریذائیڈنگ آفیسر سردار یعقوب ناصر نے صادق سنجرانی کی کامیابی کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ چیئرمین سینیٹ کے لیے کل 103 ووٹ ڈالے گئے جو تمام درست قرار پائے جب کہ ان میں سے صادق سنجرانی نے 57 ووٹ حاصل کیے۔اپوزیشن اتحاد کے صادق سنجرانی کو تحریک انصاف، پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم پاکستان اور بلوچستان کے آزاد سینیٹرز کی حمایت حاصل تھی۔

راجا ظفر الحق نے 46 ووٹ لیے

صادق سنجرانی کے مدمقابل مسلم لیگ (ن) کے راجا ظفر الحق نے 46 ووٹ حاصل کیے۔مسلم لیگ (ن) اور اس کے اتحادیوں کے نامزد امیدوار راجا ظفرالحق کو نیشنل پارٹی، پشتونخوا ملی عوامی پارٹی، مسلم لیگ فنکشنل، جماعت اسلامی اور فاٹا سے 2 آزاد ارکان کی حمایت حاصل تھی۔بعد ازاں نو منتخب چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے پریذائیڈنگ آفیسر سردار یعقوب ناصر نے حلف لیا۔

سلیم مانڈوی والا ڈپٹی چیئرمین سینیٹ منتخب

صادق سنجرانی نے حلف لینے کے بعد اپنا منصب سنبھالا اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے لیے ووٹنگ کا عمل شروع کرایا۔سینیٹ کے ڈپٹی چیئرمین کے لیے پیپلز پارٹی کے نامزد کردہ سلیم مانڈوی والا اور (ن) لیگ کے عثمان کاکڑ کے درمیان مقابلہ تھا۔ووٹنگ مکمل ہونے کے بعد چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ سلیم مانڈوی والا نے اپنے مد مقابل امیدوار عثمان کاکڑ کے مقابلے میں زیادہ ووٹ حاصل کیے اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ منتخب ہو گئے ہیں۔صادق سنجرانی نے نو منتخب ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا سے ان کے عہدے کا حلف لیا۔سلیم مانڈوی والا نے 54 جبکہ ان کے مد مقابل امیدوار عثمان کاکڑ نے 44 ووٹ حاصل کیے جبکہ ایم کیو ایم کے اراکین نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں حصہ نہیں لیا۔

رضا ربانی کو ایوان کا خراج تحسین

اس سے قبل خفیہ ووٹنگ شروع ہوئی تو سینیٹر حافظ عبدالکریم نے پہلا ووٹ کاسٹ کیا جب کہ ووٹنگ کے  دوران جب سابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی اپنا ووٹ کاسٹ کرنے آئے تو ارکان نے ڈیسک بجاکر ان کا استقبال کیا اور انہیں خراج تحسین پیش کیا۔

اسی طرح جب راجا ظفر الحق ووٹ کاسٹ کرنے آئے تو (ن) لیگی اور اس کے اتحادی جماعتوں کے اراکین نے ان کا بھی ڈیسک بجاکر استقبال کیا۔نومنتخب سینیٹر اسحاق ڈار ایوان کی کارروائی کا حصہ نہیں تھے اس لیے 103 سینیٹرز پر مشتمل ایوان میں 52 ووٹ حاصل کرنے والا امیدوار چیئرمین سینیٹ بنا۔

ایم کیو ایم کا سلیم مانڈوی والا کو ووٹ نہ دینے کا اعلان

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان بہادرآباد گروپ کے سربراہ خالد مقبول صدیقی نے چیئرمین سینیٹ کے لئے صادق سنجرانی کو ووٹ دینے تاہم ڈپٹی چیئرمین کے لئے سلیم مانڈوی والا کو ووٹ نہ دینے کا اعلان کیا تھا۔

سینیٹ کے نومنتخب ارکان کی حلف برداری

 صدر مملکت ممنون حسین کی جانب سے سردار یعقوب ناصر کو پریدائیڈنگ افسر مقرر کیا گیا جن کی زیرصدارت سینیٹ کے اجلاس کے دوران نومنتخب 51 سینیٹرز نے حلف اٹھایا۔

سینیٹ اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا جس کے بعد تمام نومنتخب سینیٹرز نے حلف لیا اور رول آف ممبر پر دستخط کیے، سابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے رول آف ممبر پر دستخط کیے تو پورے ایوان میں ممبران نے دیر تک ڈیسک بجائے۔پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر کامیاب ہونے والی سینیٹر کرشنا کولہی تھر کے روایتی لباس میں حلف برداری کے لئے ایوان میں آئیں جب کہ ان کے والدین بھی تقریب حلف برداری دیکھنے کے لئے سینیٹ ہال آئے۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Thar, ki, beti, karishna, kumaari,senator
Previous Post تھر کی بیٹی کرشنا کماری 
Next Post قلندرز کی جیت پر شہباز شریف کو لاہور میں ایک پل نارائن کے نام کرنے کی تجویز
LAHORE, QALANDARS, WON, THE, MATHC, SHEHBAZ, SHARIEF, SUGGESTED, TO, DEDICATE, A, PUL, TO, SUNIL NARAINE

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.