counter easy hit

ن لیگ نے مجھے پارٹی میں شمولیت سمیت وزارت خارجہ کی آفر کی تھی، شاہ محمود قریشی

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے انکشاف کیا ہے کہ 2013 میں ن لیگ نے انہیں پارٹی میں شمولیت کی آفر کروائی تھی۔ بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مجھے یہ بھی کہا گیا تھا کہ آپ کو آئندہ الیکشن کے بعد وزیر خارجہ بنا دیا جائے گا۔ وفاقی وزیر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ میں نے اس آفر کو ٹھکرا دیا تھا، میں مستقبل کا فیصلہ صبر و تحمل سے لینا چاہتا تھا، پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ میں نے خود اپنی مرضی سے کیا تھا۔ بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ میں نے ہمیشہ اپنے دل کی سنی ہے، اگر میں چاہتا تو 2013 میں شمولیت اختیار کر لیتا، اس وقت ن لیک کا طوطی بول رہا تھا، لیکن میں نے ایسا نہیں کیا کیونکہ مجھے تحریک انصاف میں شامل ہونا تھا اور اب میرا فیصلہ درست ثابت ہو گیا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیر کی جانب سے پریس کانفرنس میں بھی یہ بات کی گئی تھی جس میں ان کی جانب سے کہا گیا تھا کہ بہت سوچ سمجھ کر ن لیگ کے بجائے تحریک انصاف جوائن کی، ن لیگ نے مجھے وزارت خارجہ کی آفر کی تھی جو میں نے قبول نہیں کی۔ بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو فیٹف گرے لسٹ سے نکالنے کیلئے قانون سازی ضروری ہے۔ بھارت کی پوری کوشش ہے کہ وہ پاکستان کو گرے سے بلیک لسٹ میں دھکیلے۔ ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکالنے یار کھنے کا فیصلہ اکتوبر میں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ قانون سازی میں اپوزیشن سے تعاون کا کہا۔ اپوزیشن نے ایف اے ٹی ایف سے متعلق قانون سازی میں ساتھ دینے کیلئے شرائط رکھیں۔ اپوزیشن ولاوں کی شرط تھی کہ وہ نیب قانون میں بھی ترامیم چاہتے ہیں۔ تاہم دوسری جانب ابھی تک نیب قوانین میں ترمیم کے حوالے سے اپوزیشن اور حکومت کے درمیان تکرار جاری ہے جبکہ اپوزیشن کی جانب سے ترامیم کی صورت میں فیٹف میں حمایت کا اعلان کرنے کی شرط رکھ دی گئی ہے

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website