counter easy hit

مسلم لیگ ن فرانس قیادت اورکارکنان کے بھرپور اعتماد کا شکر گزار ہوں، ان کی امیدوں پر پورا اترنے کی ہرممکن کوشش کروں گا، نومنتخب چیئرمین مسلم لیگ ن فرانس راجہ اعلی اصغر

مسلم لیگ ن فرانس قیادت اورکارکنان کے بھرپور اعتماد کا شکر گزار ہوں، ان کی امیدوں پر پورا اترنے کی ہرممکن کوشش کروں گا، نومنتخب چیئرمین مسلم لیگ ن فرانس راجہ اعلی اصغر

پیرس؍اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کی نئی تنظیم سازی پرانی باڈی تحلیل کرکے نئے عہدیداروں کا نوٹیفیکشن جاری کردیا گیا۔ اس موقع پر نومنتخب چیئرمین مسلم لیگ ن فرانس راجہ علی اصغر نے میڈیا پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی قیادت اور کارکنان کے بھرپور اعتماد کا بھرپور شکرگزار ہوں۔ انشااللہ ان کی امیدوں پر پورااترنے کیلئے بھرپور کوشش کروں گا۔ پاکستان مسلم لیگ ن پاکستان کی بانی جماعت ہے اس کی قیادت اورکارکنان پاکستان کا ہر فورم پر دفاع کرنا جانتے ہیں انشااللہ قیادت اورکارکنوں کو ساتھ لے کر قائد پاکستان میاں محمد نواز شریف کے بیانیہ کو بھرپور طریقے سے ہر فورم پراجاگرکیا جائیگا۔ آج وطن عزیز میں جو بھی مسائل ہیں ان سب کی جڑ وہی ہے جس کی نشاندہی قائد میاں محمد نواز شریف کر چکے ہیں اگر اس ملک میں طالع آزما دخل انداز کرنا چھوڑ دیں اور عوام الناس اپنے حق رائے دہی سے اپنے سربراہان مملکت چنیں تو ملکت دنوں میں ٹھیک ہوسکتا ہے۔

 

PMLN, FRANCE, REARRANGED, RAJA ALI ASGHAR , ELECTED, AS, CHAIRMAN, PMLN, FRANCE

PMLN, FRANCE, REARRANGED, RAJA ALI ASGHAR , ELECTED, AS, CHAIRMAN, PMLN, FRANCE

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website