counter easy hit

ن لیگ اور پی ٹی آئی کا ایک دوسرے پر تاخیری حربوں کا الزام

الیکشن کمیشن میں نااہلی ریفرنس کی سماعت کے بعد مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی رہنمائوں نے ایک دوسرے پر تاخیری حربے اور بہانے بازی کا الزام لگا دیا ہے۔

PMLN and PTI Accused of delaying tactics on each other

PMLN and PTI Accused of delaying tactics on each other

مسلم لیگ ن کی رہنما مائزہ حمید نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے وکلاء تاخیری حربے استعمال کررہے ہیں،ادھرتحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق کا کہناتھاکہ قوم حکومت بہانوں سے تنگ آچکی ہے ۔میڈیا سے گفتگو میں مائزہ حمید نے کہا کہ پی ٹی آئی کے وکیل کے پاس ثبوت نہیں، وزیراعظم نے ہر فورم پر اپنے آپ کو احتساب کے لیے پیش کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا حق ہے کہ الیکشن کمیشن میں مزید دستاویزات جمع کرائیں، پی ٹی آئی کو پتہ ہے کہ وہ کیس ہار جائے گی۔دوسری جانب نعیم الحق کا کہناتھاکہ 2 ہفتے قبل الیکشن کمیشن نے کہا تھا جلد سماعت مکمل کرکے فیصلہ سنا دیں گے، مگرحکومت تاخیری حربے استعمال کررہی ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website