اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کی مرکزی مجلس عاملہ نے چیرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ کیا ہے۔

اجلاس کے دوران مسلم لیگ (ن) کی مرکزی مجلس عاملہ نے نیب کی وضاحت مسترد کرتے ہوئے چیرمین نیب کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ کیا اور مطالبہ کیا کہ چیرمین نیب فوری مستعفیٰ ہوں۔ اس موقع پر نواز شریف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیب کا ادارہ جانبدار اور متعصب ثابت ہوچکا ہے۔ مسلم لیگ (ن) کی مرکزی مجلس عاملہ نے آئندہ الیکشن کے لئے پارلیمانی بورڈ ، الیکشن سیل کے قیام اور مسلم لیگ (ن) کے انتخابی منشور کی تیاری کے لئے کمیٹی بنانے پر بھی اتفاق کیا۔








