counter easy hit

نگراں وزیراعظم گردشی قرضوں اور لوڈشیڈنگ کی حقیقت سے قوم کوآگاہ کریں، عمران خان

اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ نگراں وزیراعظم ملک میں جاری توانائی بحران اور سابقہ وفاقی حکومت کی جانب سے 500 ارب کے گردشی قرضے کے حوالے سے قوم کو آگاہ کریں۔

PML-N chief Imran Khan Khan on the occasion of rotation loan and loadshadingان خان نے نگراں وزیراعظم جسٹس (ر) ناصرالملک  کو خط لکھا ہے جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ وزیراعظم بجلی کے بحران کی حقیقی صورتحال پر قوم کو اعتماد میں لیں اور قوم کو بتایا جائے کہ پاور سیکٹر میں حکومتی امور کی سرانجام دہی میں ناکامی کا کون ذمہ دار ہے، جب کہ عوام کو گردشی قرضوں کی 500 ارب کی رقم کے حوالے سے بھی درست صورتحال بتائی جائے۔

عمران خان نے خط میں کہا ہے کہ  طویل مشکلات برداشت کرنے والے عوام کا حق ہے کہ انہیں صحیح حقائق کا پتہ چلے، قوم کو پتہ چلنا چاہئے کہ ان کے ساتھ کیے گئے وعدے اور دعوے کس قدر پورے ہوئے، عوام شریف برادران کے اس دعوے پر بھی جاننا چاہتے ہیں کہ اب بجلی بحران کی ذمہ داری نگراں حکومت پر ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر عمران خان نے خط کے حوالے سے تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ  ملک میں بڑتی ہوئی گرمی کی لہر اور دوسری جانب پانی اور بجلی کے بڑھتے مسائل پر میں نے نگراں وزیر اعظم کو خط لکھا ہے کہ وہ اس معاملے پر قوم کو اعتماد میں لیں اور سچ بتائیں، عوام کو حق حاصل ہے کہ وہ مسلم لیگ (ن) کے لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کے جھوٹے دعوؤں کے بارے میں مکمل طور پر آگاہ ہوں، شہباز شریف کے لوڈ شیڈنگ کے حوالے سے یہ بیان کہ ’’اب لوڈ شیڈنگ کی ذمہ دار نگراں حکومت ہوگی‘‘ کی بھی وضاحت کریں۔