counter easy hit

مسلم لیگ ن نے بلدیاتی الیکشن میں بھی میدان مار لیا، نواز وڑائچ

Nawaz Warraich

Nawaz Warraich

ویانا (محمد اکرم باجوہ) پاکستان مسلم لیگ ن آسٹریاکے صدر چوہدری محمد نواز وڑائچ نے پاکستان میڈیا ویانا جنگ سے بلدیاتی الیکشن میں مسلم لیگ ن کی شاندار جیت پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان خصوصاََپنچاب میں بلدیاتی الیکشن میں مسلم لیگ ن نے ایک مرتبہ پھر میدان مار لیا ہے اور عوام نے مسلم لیگ ن کی حکومت پر زبردست اعتماد کا اظہار کیا ہے ۔میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف کی حکومت نے جو پاکستان میں ترقیاتی کام کیے ہیں خصوصاََ توانائی کے بہران پر قابو پانے میں مصروف عمل ہے اور کافی حد تک کامیاب بھی ہوئی ہے اور مہنگائی میں کافی کمی بھی ہوئی ہے۔

اُنہوں نے مذید کہا کہ اب پی ٹی آئی دھاندلی کا رونا رو رہی ہے اور ہمیشہ ہی روتی رہے گی اور اب منہاج القرآن کی پارٹی پاکستان عوامی تحریک تو اس بلدیاتی الیکشن میں کہیں نظر ہی نہیں آرہی منہاج القرآن کے سربراہ علامہ طاہر القادری جو جعلی انقلاب کی بات کرتے تھے وہ انقلاب کہاں گیا وہ کہتے تھے کہ پاکستان کی عوام میرئے ساتھ ہے اب علامہ طاہر القادری کے اُمیدواروں کی تو الیکشن ضمانتیں بھی ضبط ہوگئی ہیں اب عوام نے علامہ طاہر القادری کی جعلی انقلاب کی قلی کھول دی ہے جو پارٹی عوامی تحریک گلی محلے کا الیکشن نہیں جیت سکتی وہ پاکستان میں حکومت کرنے کی دعویدار کی اصلیت عوام نے گلی محلوں میں کھول دی ہے۔

اُنہوں نے مذید کہا کہ اب مسلم لیگ ن کی حکومت نے اقتدار نیچے عوام تک منتقل کرنے کا وعدہ پورا کردیا ہے اورمسلم لیگ ن پنجاب میں دوسرئے ضلع میں بھی بلدیاتی الیکشن میں اسی طرح کامیابی حاصل کرئے گی اور منتخب نمائندہ پاکستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کریں گے ۔