counter easy hit

وزیر اعظم ہر فورم پر جواب دینے کے لیے تیار ہیں ، نواز لیگ رہنما

PM ready to respond to every forum, PML-N leader

PM ready to respond to every forum, PML-N leader

خواجہ آصف نے کہا کہ وزیراعظم خود کو احتساب کیلئے پیش کر چکے ہیں ، نوٹس جاری ہونے پر کوئی پریشانی نہیں ، جواب دینے کے لیے تیار ہیں

اسلام آباد: مسلم لیگ نواز کے رہنما خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ نوٹس جاری ہونے پر کوئی پریشانی نہیں ، ہر فورم پر جواب دینے کے لیے تیار ہیں ، لیکن عمران خان بھی زکوۃٰ اور چندے کے پیسے کا جواب دیں ۔

خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ دھرنے والے جواب دیں ، سپریم کورٹ آگئے ہیں تو اسلام آباد کیوں بند کر رہے ہیں ۔

سپریم کورٹ میں پاناما لیکس کی ابتدائی سماعت کے بعد خواجہ آصف اور خواجہ سعد رفیق بھی کمر بستہ نظر آئے اور میڈیا سے بات کی ۔ خواجہ آصف نے کہا کہ وزیراعظم خود کو احتساب کیلئے پیش کر چکے ہیں ، نوٹس جاری ہونے پر کوئی پریشانی نہیں ، جواب دینے کے لیے تیار ہیں ۔

انہوں نے اپنے روایتی انداز میں پنجابی میں کہا ” عمران خان جواب دیں زکوۃ کے نام پر جمع کیا گیا پیسہ کہاں گیا ۔

خواجہ سعدرفیق بھی اس موقع پر بولے اور کہا کہ بعض اپوزیشن رہنما صرف دھول اُڑا رہے ہیں عمران خان اداروں میں آگئے ہیں تو اب احترام کریں ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کا ہر قدم خطرناک ہے، وہ چاہتےہیں وزیراعظم نہ بن سکے تو سب کچھ ختم ہو جائے گا ۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website