counter easy hit

وزیراعظم عمران خان اگلے ہفتے افغانستان کے دورے پر روانہ ہونگے

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) وزیراعظم عمران خان افغان صدر اشرف غنی کی دعوت پر آئںدہ ہفتے افغانستان کے ایک روزہ انتہائی اہم دورے پر روانہ ہونگے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا آئندہ ہفتے ایک روزہ دورہ افغانستان متوقع ہے۔حکومتی ذرائع کے مطابق دورے کی حتمی تاریخ کااعلان وزیراعظم اور ان کے وفد کی سیکیورٹی کے تناظر میں بعد میں کیا جائیگا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم کا دورہ افغانستان آئندہ ہفتے کے درمیان میں ہوگا، دورے کے دوران عمران خان افغان امن عمل، دوطرفہ تعلقات پر بات کریں گے اور یہ دورہ انتہائی اہم نوعیت کا حامل ہوگا۔ واضح رہے رواں سال ستمبر میں وزیراعظم عمران خان اور افغان صدر اشرف غنی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا تھا جس میں پاک افغان تعلقات کومضبوط بنانےاورافغان امن عمل پرتبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعظم نےافغان امن عمل میں پاکستان کی مستقل حمایت کایقین دلاتے ہوئے کہا تھا کہ مثبت کوششوں سےامریکاطالبان امن معاہدہ، انٹراافغان مذاکرات کا آغاز ہوا۔ وزیراعظم نےافغانستان کےدورےکی دعوت پرصدراشرف غنی کاشکریہ اداکیا، وزیراعظم عمران خان نےکہاوہ جلدافغانستان کادورہ کریں گے

PM, IMRAN KHAN, WILL, VISIT, AFGHANISTAN, NEXT, WEEK

وزیراعظم نے دوحہ میں انٹرا افغان مذاکرات شروع کرنےکے اقدامات کی تعریف کی اور جنگ بندی اور تشدد میں کمی کیلئےتمام افغان جماعتوں کے کردارکی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا تھا کہ تمام افغان اسٹیک ہولڈرزکوتاریخی موقع سےفائدہ اٹھاناچاہیے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website